پیر, اکتوبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پی وی سندھو اس سال دوسری بار فائنل میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-25
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

پیرس، 24 اکتوبر (یواین آئی) دو بار کی اولمپک تمغہ فاتح پی وی سندھو نے جاپان کی ہِنا آکیچی کو سخت مقابلے میں شکست دے کر فرنچ اوپن 2026 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی۔ عالمی درجہ بندی میں 11ویں نمبر کی سندھو نے 73 منٹ تک جاری رہنے والے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 22 ہِنا آکیچی کو 21-10، 20-22، 21-16 سے شکست دی۔
سندھو اس سال بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر دوسری بار فائنل میں پہنچی ہیں۔ جولائی میں انہوں نے اکانے یاماگوچی کو شکست دے کر جاپان اوپن کا خطاب جیتا تھا اور 19 ماہ سے جاری خطاب کے قحط کو ختم کیا تھا۔
دوسرے گیم میں آکیچی نے 14-10 کی برتری حاصل کرلی، لیکن سندھو نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اسکور 20-19 تک پہنچا دیا۔ جاپانی کھلاڑی نے گیم جیت کر مقابلہ تیسرے گیم تک پہنچایا۔ فیصلہ کن گیم میں بھی آکیچی نے 14-14 سے برابری کی، لیکن 16-16 کے بعد سندھو نے مسلسل پانچ پوائنٹس حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔
اتوار کو سپر 750 ایونٹ کے فائنل میں سندھو کا سامنا موجودہ اولمپک اور عالمی چیمپئن جنوبی کوریا کی این سی یونگ سے ہوگا۔ سندھو اب تک ان کے خلاف کھیلے گئے 10 مقابلوں میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہیں۔
پیرس میں اب صرف سندھو ہی واحد ہندوستانی کھلاڑی باقی رہ گئی ہیں۔ اسمتا چلیہا کوارٹر فائنل میں نوزومی اوکوہارا سے ہار کر باہر ہوئیں، جبکہ اس سے قبل انہوں نے عالمی نمبر دو اکانے یاماگوچی کو شکست دے کر سب کو حیران کیا تھا۔ مردوں کے سنگلز میں آیوش شیٹی کے چوٹ کے باعث دستبردار ہونے اور لکشیا سین کے پہلے راؤنڈ سے قبل دستبرداری کے بعد ہندوستانی مہم ختم ہوگئی۔ ساتوک سائراج رنکی ریڈی-چراغ شیٹی اور ٹریسا جولی-گایتری گوپی چند بھی اپنے ابتدائی مقابلے ہار کر باہر ہوگئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چوٹ کے باعث اینرک نورٹجے کیپ ٹاؤن میں فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر

Next Post

مکّے بازی فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ کے خلاف بغاوت کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر
کھیل

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-10-25
صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
کھیل

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

2026-10-25
کھیل

ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر ہے: شریئس ایئر

2026-10-25
کھیل

سیمی فائنل میں اناہت سنگھ کا تاریخی سفر ختم

2026-10-25
کھیل

چورو میں کار ٹرک ٹریلر سے ٹکرائی، تین خواتین اور معصوم بچہ سمیت چھ افراد ہلاک

2026-10-25
کھیل

مکّے بازی فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ کے خلاف بغاوت کا اعلان

2026-10-25
کھیل

چوٹ کے باعث اینرک نورٹجے کیپ ٹاؤن میں فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر

2026-10-25
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے تسکین احمد بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل
کھیل

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے تسکین احمد بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل

2026-10-24
Next Post

مکّے بازی فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ کے خلاف بغاوت کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.