منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یو اے ای میں سیلاب، ہوٹلوں میں متاثرہ خاندانوں کیلئے رہائش کا بندوبست

صدر امارات شیخ محمد بن راشد کی ہوٹل مالکان کو ہدایات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متحرک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-30
in عالمی خبریں
A A
یو اے ای میں سیلاب، ہوٹلوں میں متاثرہ خاندانوں کیلئے رہائش کا بندوبست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

دبئی//
متحدہ عرب امارات کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے سیلابی صورتحال میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے باسیوں کو فوری طور پر محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے کے لیے 20 ہوٹلوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ ان ہوٹلوں کے ذریعے سیلاب میں پھنس جانے والے خاندانوں کو لیے 827 ہنگامی رہائشی یونٹس کا بندوبست کیا جائے گا۔ جہاں 1885 افراد کو پناہ دی جاسکے گی۔
صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد نے تمام ہوٹلوں کو ہدایات کی ہیں کہ وہ اپنے خالی کمروں کو سیلاب متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے لیے دستیاب کریں۔
یہ اعلان نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NECMA ٰ) نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ہے۔ اس بریفنگ کا اہتمام ایک روز قبل ہونے والی غیر معمولی بارش کے بعد سیلابہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات سے آگاہی کے لیے کیے گیا۔
این سی ای ایم اے نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے اب تک 870 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔ سیلابی ریلوں سے بچانے کے لیے ان لوگوں کو شارجہ اور فجیرہ سے نکالا گیا ہے اور فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا اب تک 3897 افراد کو ان ہنگامی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان سیلابی ریلوں کے دوران کسی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی ہے نہ کسی فرد کے زیادہ زخمی ہو جانے کی۔
اسی دوران کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت سیلابی متاثرہ شہریوں کے لیے فوری طور پر 56 بسیں فراہم کر دی ہیں۔ تاکہ سیلاب زدہ علاقوں سے لووگوں کو نکالنے کے اور انہیں فوری طور پر دوسری محفوظ جگہوں پر منتقل کرنا ممکن ہو جائے۔
علاوہ ازیں 130 رضا کار مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں اور گھروں تک پہنچ کربزرگ شہریوں کی بطور خاص مدد کر رہے ہیں انہیں ریسکیو کرنے کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ سیلابی صورت حال اور موسم کے تیور کو سمجھنے کے لیے تمام متعلقہ مقامی اور قومی ادارے مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ مزید کسی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے دستیاب اور تیار رہیں۔
ایسی ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینکز کے ذریعے صاف پینے کا پانی پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔ کوشش یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سیلابی ریلوں سے تحفظ فراہم ہو سکے۔
موسمی تغیرات کو چوبیس گھنٹے مانیٹر کرنے کے لیے ریڈار اور سیٹلائٹس کی مدد سے محمکمہ موسمیاات کی مدد کی جارہی ہے تاکہ قومی مرکز برائے موسمیات درست پیش گوئیوں کو ممکن بنائے رکھے۔ اب تک 20 انتباہ اور 70 سوشل میڈیا الرٹس جاری کیے گئے ہیں۔ تاکہ ہر شہری تک بارشوں اور سیلاب سے متعلق خبریں پہنچ سکیں۔
بتایا گیا ہے کہ موسمی صورت حال اور سیلاب والے علاقے میں تمام تر اپڈیٹس سے اعلی حکومتی عہدے داروں کو آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ حکام نے عام شہریوں سے بھی اپیل کی ہے وہ موسم کی صورت حال اور کسی ممکنہ خطرے سے باخبر رہنے کی کوشش کریں اور وادیوں، ڈیمز اور پہاڑوں سے دور رہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین پر حملے کی مخالفت: روسی خاتون صحافی پر جرمانہ عائد

Next Post

آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے، چین کی امریکا کو دھمکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

2025-06-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

2025-06-29
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے، چین کی امریکا کو دھمکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.