واشنگٹن، 16 اکتوبر (اسپوتنک/یواین آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔ ان سے ان خبروں کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن وسط مدتی انتخابات کے بعد روایتی بموں میں سب سے طاقتور بم مدر آف آل بمزاستعمال کر سکتا ہے۔
جب مسٹر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا اس اختیار میں کوئی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار بھی شامل ہے تو انہوں نے زور دے کر کہا، مدر آف آل بمز جوہری بم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، یہ بالکل بھی جوہری بم نہیں ہے۔ یہ صرف ایک بہت بڑا بم ہے۔ یہ ایک چھوٹے جوہری بم جیسا ہے۔”
اس کے بعد صدر ٹرمپ نے حقیقی جوہری حملے کی ضرورت کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا، ”مدر آف آل بمز ایک بہت بڑا بم ہے، لیکن یہ جوہری بم نہیں ہے۔ میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کروں گا۔ ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔”








