جمعرات, اکتوبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پہلی ٹی-20 سنچری کے بعد شریئس ایّر کی کیریئر کی بہترین ساتویں رینکنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-08
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سینتیاگو نیوا کی نظریں ہندوستانی باکسرز کی اولمپک 2028 میں جلد کوالیفکیشن پر

بھونیشور کی واپسی سے دوسرے کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ملے گا: کپل دیو

دبئی، 7 اکتوبر (یواین آئی) ہندوستانی کپتان شریئس ایّر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی-20 میچ میں اپنی پہلی سنچری بنانے کے بعد مردوں کی ٹی-20 بلے بازی کی عالمی رینکنگ میں کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
ایّر نے 43 گیندوں میں 10 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 102 رن بنائے، جس کی بدولت عالمی چیمپئن ہندوستان نے 32 گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹ سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس دھماکہ خیز اننگز سے ایّر نے رینکنگ میں 18 درجے کی چھلانگ لگائی اور وہ اس فارمیٹ میں ہندوستان کے تیسرے سب سے اعلیٰ رینک والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ایشان کشن پہلے، ابھیشیک شرما دوسرے اور تلک ورما 10ویں نمبر پر ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے بلے باز شیرفین ردرفورڈ 56 رن کی تیز اننگز کے بعد 10 درجے ترقی کرکے 37ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ہندوستان کے نوجوان ویشو سوریہ ونشی آٹھ درجے اوپر 46ویں اور پاکستان کے حسن نواز 62 درجے کی بڑی چھلانگ کے ساتھ 48ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
گیندبازوں کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان دوبارہ پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستان کے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل گزشتہ ہفتے تین میچوں میں دو دو وکٹ لینے کے بعد 16 درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے نسیم احمد اور مہدی حسن بھی بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
مردوں کی ون ڈے بلے بازی رینکنگ میں ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے گواہاٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ناٹ آؤٹ 223 رن کی اننگز کے بعد اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔ یہ فارمیٹ میں ان کی دوسری ڈبل سنچری اور ون ڈے رن چیز میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے 25 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے کیریئر کے بہترین 841 پوائنٹس کی برابری کرلی۔ سابق کپتان وراٹ کوہلی دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حسن خان امریکی ٹیم میں شامل

Next Post

بھونیشور کی واپسی سے دوسرے کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ملے گا: کپل دیو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سینتیاگو نیوا کی نظریں ہندوستانی باکسرز کی اولمپک 2028 میں جلد کوالیفکیشن پر
کھیل

سینتیاگو نیوا کی نظریں ہندوستانی باکسرز کی اولمپک 2028 میں جلد کوالیفکیشن پر

2026-10-08
پاک بھارت کرکٹ کو ہمیں حکومت پر چھوڑ دینا چاہیئے :کپل دیو
کھیل

بھونیشور کی واپسی سے دوسرے کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ملے گا: کپل دیو

2026-10-08
کھیل

حسن خان امریکی ٹیم میں شامل

2026-10-08
کھیل

آئی ایل ٹی-20 2026 کے افتتاحی میچ میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس آمنے سامنے

2026-10-08
کھیل

ٹیمی بیومونٹ اگلے دو سیزن ‘دی بلیز کے لیے کھیلیں گی

2026-10-08
کھیل

ہندوستان نے 2036 اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے اپنا وژن پیش کیا

2026-10-08
کھیل

ایک گول اور جیت کے ساتھ لیونل میسی کے 21 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کا اختتام

2026-10-08
آئی سی سی ’پلیئر آف دی منتھ‘ کی دوڑ میں شبمن گل اور ابھیشیک شرما شامل
کھیل

آئی سی سی ’پلیئر آف دی منتھ‘ کی دوڑ میں شبمن گل اور ابھیشیک شرما شامل

2026-10-07
Next Post
پاک بھارت کرکٹ کو ہمیں حکومت پر چھوڑ دینا چاہیئے :کپل دیو

بھونیشور کی واپسی سے دوسرے کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ملے گا: کپل دیو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.