جمعرات, اکتوبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی ایل ٹی-20 2026 کے افتتاحی میچ میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس آمنے سامنے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-08
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سینتیاگو نیوا کی نظریں ہندوستانی باکسرز کی اولمپک 2028 میں جلد کوالیفکیشن پر

بھونیشور کی واپسی سے دوسرے کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ملے گا: کپل دیو

دبئی، 7 اکتوبر (یواین آئی) انٹرنیشنل لیگ ٹی-20 کے پانچویں سیزن کا آغاز 21 نومبر کو موجودہ چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز اور گزشتہ سیزن کی رنر اپ اور دوسرے سیزن کی چیمپئن ایم آئی ایمریٹس کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیزن کا دوسرا میچ شارجہ واریئرز اور پہلے سیزن کی چیمپئن گلف جائنٹس کے درمیان 21 نومبر کو دوپہر دو بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ تیسرے سیزن کی چیمپئن دبئی کیپٹلز اپنی مہم کا آغاز اپنے ہوم گراؤنڈ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف کرے گی۔ یہ ‘سپر سنڈےکے ڈبل ہیڈر کا دوسرا میچ ہوگا۔ ابوظہبی میں پہلا میچ 26 نومبر کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن ‘عید الاتحاد’ کے موقع پر روایتی تقریبات کے ساتھ ڈبل ہیڈر مقابلوں کا انعقاد کرے گی۔ دوپہر میں زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اور ڈیزرٹ وائپرز جبکہ شام کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دبئی کیپٹلز اور ایم آئی ایمریٹس آمنے سامنے ہوں گے۔
34 میچوں پر مشتمل ڈبل راؤنڈ رابن ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 10 میچ کھیلے گی۔ گروپ مرحلے کے 30 میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست چار ٹیمیں چار میچوں پر مشتمل پلے آف مرحلے میں پہنچیں گی۔ 30 روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں چھ دن ڈبل ہیڈر مقابلے ہوں گے، جبکہ سیزن 5 کا فائنل 20 دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹیمی بیومونٹ اگلے دو سیزن ‘دی بلیز کے لیے کھیلیں گی

Next Post

حسن خان امریکی ٹیم میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سینتیاگو نیوا کی نظریں ہندوستانی باکسرز کی اولمپک 2028 میں جلد کوالیفکیشن پر
کھیل

سینتیاگو نیوا کی نظریں ہندوستانی باکسرز کی اولمپک 2028 میں جلد کوالیفکیشن پر

2026-10-08
پاک بھارت کرکٹ کو ہمیں حکومت پر چھوڑ دینا چاہیئے :کپل دیو
کھیل

بھونیشور کی واپسی سے دوسرے کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ملے گا: کپل دیو

2026-10-08
کھیل

پہلی ٹی-20 سنچری کے بعد شریئس ایّر کی کیریئر کی بہترین ساتویں رینکنگ

2026-10-08
کھیل

حسن خان امریکی ٹیم میں شامل

2026-10-08
کھیل

ٹیمی بیومونٹ اگلے دو سیزن ‘دی بلیز کے لیے کھیلیں گی

2026-10-08
کھیل

ہندوستان نے 2036 اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے اپنا وژن پیش کیا

2026-10-08
کھیل

ایک گول اور جیت کے ساتھ لیونل میسی کے 21 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کا اختتام

2026-10-08
آئی سی سی ’پلیئر آف دی منتھ‘ کی دوڑ میں شبمن گل اور ابھیشیک شرما شامل
کھیل

آئی سی سی ’پلیئر آف دی منتھ‘ کی دوڑ میں شبمن گل اور ابھیشیک شرما شامل

2026-10-07
Next Post

حسن خان امریکی ٹیم میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.