نئی دہلی، 6 اکتوبر (یو این آئی) انڈیا اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ کے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کے دوران مظاہرہ کر رہے یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب نیز تنظیم کے کئی دیگر عہدیداروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
یوتھ کانگریس کے رہنما منگل کے روز یہاں نیتی آیوگ کے سامنے مظاہرہ کر رہے تھے کہ تبھی پولیس نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کے ساتھ ہی پارٹی کی طلبہ اکائی این ایس یو آئی اور بائیں بازو کی طلبہ تنظیم کے رہنماؤں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس اعلان کر رہی ہے کہ اس علاقے میں حکم امتناعی نافذ کر دی گئی ہے اس لیے تمام لوگ اس علاقے کو خالی کر دیں۔ اس کے باوجود یوتھ تنظیم کے کارکنان مظاہرہ کر رہے تھے جنہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا آکاشوانی بھون میں داخل ہو گئے ہیں اور انہیں فوری طور پر وہاں سے باہر نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔







