بدھ, اکتوبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ترمیم شدہ فارم 6 کو منظوری دینے کے دعوے کی تردید کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-07
in قومی خبریں
A A
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دیہی ترقیات کی وزارت نے وی بی–جی رام جی کے تحت 375 قابل اجازت کاموں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا

بھجن پورہ فائرنگ معاملے میں دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا

نئی دہلی، 6 اکتوبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو واضح کیا کہ اس نے فارم 6 میں ایسی کسی ترمیم کو منظوری نہیں دی ہے، جس کے تحت نئے ووٹروں کے لیے یہ بتانا لازمی قرار دیا گیا ہو کہ ان کا یا ان کے والدین یا دادا دادی کا نام 2003 کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے بعد کی ووٹر فہرست میں درج تھا یا نہیں۔
سپریم کورٹ کی یہ وضاحت الیکشن کمیشن کے اس دعوے کے برخلاف ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اضافی اعلامیے کو اعلیٰ عدالت کی منظوری حاصل تھی۔
چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیا باگچی اور جسٹس وی۔ موہنا کی بنچ نے کہا کہ اس نے فارم 6 میں کسی ترمیم کو منظوری نہیں دی ہے۔ بنچ نے اشارہ دیا کہ متعلقہ ریکارڈ پیش کیے جانے کے بعد وہ دیکھے گی کہ اس تبدیلی کی منظوری کس نے دی تھی۔
بنچ اس عرضی پر سماعت کر رہی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عوامی نمائندگی قانون اور انتخابی رجسٹریشن قوانین، 1960 کے تحت مقررہ قانونی فارم 6 میں تبدیلی نہیں کر سکتا۔
اعلیٰ عدالت کی یہ وضاحت الیکشن کمیشن کی 26 ستمبر کی پریس ریلیز کے نو دن بعد سامنے آئی ہے۔ کمیشن نے اس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایس آئی آر کے لیے فارم 6 کے ساتھ شامل کیے گئے اعلامیے کو سپریم کورٹ نے 27 مئی 2026 کے اپنے فیصلے میں برقرار رکھا تھا۔ کمیشن نے اس فیصلے کا حوالہ دیا تھا، جس میں ایس آئی آر کی آئینی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس طرح کی نظرثانی کرانے کا اختیار تسلیم کیا گیا تھا۔
مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) دائر کرنے والے وکیل شیلیندر منی ترپاٹھی کی جانب سے سینئر وکیل مینکا گروسوامی نے سماعت کے دوران الزام لگایا کہ ووٹ دینے کا حق سنگین خطرے میں ہے۔ انہوں نے دہلی اور مغربی بنگال میں متاثرہ ووٹروں کی تعداد کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کچھ حذف کیے گئے ووٹر ایک انتخاب میں ووٹ دینے کا موقع گنوا چکے ہیں، جبکہ ایک اور انتخاب قریب ہے۔
چیف جسٹس کی جانب سے عرضی میں کی گئی درخواستوں کی زبان کی جانب توجہ دلائے جانے اور یہ مشورہ دیے جانے پر کہ انہیں مختلف انداز میں تیار کیا جا سکتا تھا، گروسوامی نے اپنی درخواستوں کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھائے گئے مسائل کسی ایک ریاست تک محدود نہیں ہیں۔
انہوں نے بنچ سے کہاکہ ”ہم اس ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے ساتھ بڑے ہوئے ہیں۔ آج وہ موجود نہیں ہیں۔ میں ان میں سے ہر درخواست پر قائم ہوں۔ یہ ایک قومی مسئلہ ہے۔”
پی آئی ایل میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران کے خلاف ایس آئی آر سے متعلق فیصلوں کے سلسلے میں کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ دو الیکشن کمشنروں کے اعتراضات کے باوجود یہ فیصلے کیے گئے۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر 13 کروڑ ووٹروں کے نام حذف کیے جانے کی عدالتی جانچ یا خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنجاب حکومت ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی

Next Post

یوتھ کانگریس کے صدر کو دھرنے کے مقام سے حراست میں لیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دیہی ترقیات کی وزارت نے وی بی–جی رام جی کے تحت 375 قابل اجازت کاموں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا
قومی خبریں

دیہی ترقیات کی وزارت نے وی بی–جی رام جی کے تحت 375 قابل اجازت کاموں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا

2026-10-07
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
قومی خبریں

بھجن پورہ فائرنگ معاملے میں دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا

2026-10-07
یوتھ کانگریس کے صدر کو دھرنے کے مقام سے حراست میں لیا گیا
قومی خبریں

یوتھ کانگریس کے صدر کو دھرنے کے مقام سے حراست میں لیا گیا

2026-10-07
قومی خبریں

پنجاب حکومت ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی

2026-10-07
قومی خبریں

پنجاب میں بدعنوانی اور امن و قانون کی صورتحال پر بی جے پی کا مان حکومت پر حملہ

2026-10-07
قومی خبریں

ایس آئی آر تنازعہ: بی جے ڈی راجیہ سبھا کے ممبران اپوزیشن کے احتجاجی مارچ میں شامل ہوئے، گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ

2026-10-07
فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل
قومی خبریں

فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل

2026-10-04
جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا
قومی خبریں

جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

2026-10-04
Next Post
یوتھ کانگریس کے صدر کو دھرنے کے مقام سے حراست میں لیا گیا

یوتھ کانگریس کے صدر کو دھرنے کے مقام سے حراست میں لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.