نشین، (جاپان)، 25 ستمبر (یو این آئی): حفیظ خان (33) اور بابر حیات (23) کی شاندار اننگز کے بعد آیوش شکلا (3 وکٹ) اور محمد غضنفر(2 وکٹ) کی بہترین کارکردگی کی بدولت ہانگ کانگ نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ مقابلے کے گروپ بی کے میچ میں عمان کو 41 رن سے شکست دے دی۔
122 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری عمان کی ٹیم کے بلے باز ہانگ کانگ کے گیند بازوں کے سامنے کھل کر نہیں کھیل سکے اور ان کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر صرف 80 رن ہی بنا سکی اور مقابلہ 41 رن سے ہار گئی۔ عمان کی جانب سے کپتان سفیان محمود نے سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ 26 رن بنائے۔ شعیب البلوشی نے 20 اور عبدال جلیل نے ناٹ آؤٹ 15 رن بنائے۔ عمان کے 5 بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔
اس سے پہلے آج یہاں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر 121 رن بنائے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے حفیظ خان نے 37 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 33 رن بنائے۔ بابر حیات نے 25 گیندوں پر 23، شیوم ماتھر نے 12، احسان خان نے 16 اور کپتان یاسیم مرتضیٰ نے ناٹ آؤٹ 18 رن کا تعاون دیا۔ عمان کی جانب سے محمد البلوشی نے 3 وکٹ لیے۔ سفیان محمود، شعیب البلوشی، نوید البلوشی اور سمیر عثمان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔






