جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جی 4 ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جلد اصلاحات کا مطالبہ دہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-25
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت

گیانیش کمار کی گرفتاری اور برطرفی کے مطالبے کے حق میں کانگریس ملک بھر میں کرے گی مظاہرہ

نئی دہلی، 24 ستمبر (یواین آئی) ہندوستان، برازیل، جرمنی اور جاپان – جی 4 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جلد اصلاحات نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہےوزارت خارجہ نے جمعرات کو بتایا کہ جی 4 ممالک کے وزراء نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والی میٹنگ میں کہا ہے کہ موجودہ سلامتی کونسل آج کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کی عکاسی نہیں کرتی ہے اور اس کی نمائندگی، جواز، ساکھ اور افادیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جی 4 وزراء نے سلامتی کونسل میں اصلاحات پر بین حکومتی مذاکرات (آئی جی این) کے 80 ویں اجلاس کی بحث کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے اور چیلنجنگ جیو پولیٹیکل ماحول میں سلامتی کونسل میں اصلاحات پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گئی ہیں۔
جی 4 گروپ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی مستقل اور غیر مستقل، دونوں زمروں میں رکنیت کی توسیع اصلاحات کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے افریقہ، ایشیا-پسیفک اور لاطینی امریکہ و کیریبیائی جیسے کم نمائندگی والے یا نمائندگی سے محروم علاقوں اور گروپوں کی دونوں زمروں میں بہتر شرکت پر زور دیا۔ وزراء نے آئی جی این کے 80 ویں اجلاس کے دوران افریقی گروپ کی جانب سے پیش کیے گئے اصلاحاتی ماڈل کا خیرمقدم کیا اور سلامتی کونسل میں افریقہ کو بہتر نمائندگی دینے کے معاملے کی حمایت دہرائی، جس میں مستقل رکنیت بھی شامل ہے۔
جی 4 نے کہا کہ 18 سال کی سرگرمیوں کے باوجود سلامتی کونسل حقیقی اصلاحات کی سمت میں ٹھوس نتائج دینے میں کافی حد تک ناکام رہی ہے۔ وزراء نے گزشتہ آئی جی این اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مذاکرات شروع ہونے سے پہلے پیش کی گئی نام نہاد ‘برجنگ تجویز’ پر شدید اعتراض درج کرایا۔ ان کے مطابق، یہ تجویز دونوں زمروں میں رکنیت کی توسیع کے حق میں واضح اکثریت والے رکن ممالک کے نظریات کو مدنظر نہیں رکھتی۔ جی 4 ممالک نے آگے دیگر اصلاحات کے حامی گروپوں کے ساتھ تعاون بڑھانے اور مشترکہ ماڈل تیار کرنے کی بات کہی۔
میٹنگ میں برازیل کے وزیر خارجہ ماؤرو ویرا، جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ڈیوڈ واڈیفول، ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور جاپان کے وزیر خارجہ موتیگی توشیمتسو نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات پر بحث صرف آئی جی این تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت نے اہم خوردنی تیلوں پر درآمدی ڈیوٹی کم کردی

Next Post

مودی نے نوئیڈا بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا، امدادی رقم کا اعلان کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت
قومی خبریں

ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت

2026-09-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

گیانیش کمار کی گرفتاری اور برطرفی کے مطالبے کے حق میں کانگریس ملک بھر میں کرے گی مظاہرہ

2026-09-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

گوا کے 97 ووٹروں کے نام بحال کرنے کی درخواست کو دہلی سے نہیں ملی اجازت: کانگریس

2026-09-25
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی خبریں

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

2026-09-25
’یاتری سفری اخراجات کا کم از کم۱۰فیصد جموں کشمیر کی مقامی مصنوعات پر خرچ کریں‘
قومی خبریں

مودی نے نوئیڈا بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا، امدادی رقم کا اعلان کیا

2026-09-25
قومی خبریں

حکومت نے اہم خوردنی تیلوں پر درآمدی ڈیوٹی کم کردی

2026-09-25
قومی خبریں

ہندوستان الیکٹرانکس کے شعبے میں خود انحصاری کی صلاحیتوں کو فروغ دے رہا ہے: کرشنن

2026-09-25
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا مشترکہ اعلامیے مسترد

2026-09-24
Next Post
’یاتری سفری اخراجات کا کم از کم۱۰فیصد جموں کشمیر کی مقامی مصنوعات پر خرچ کریں‘

مودی نے نوئیڈا بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا، امدادی رقم کا اعلان کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.