جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

 ہم ناشکرے ہیں!             

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-09-25
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انہیں لڑنے دیں !

اسمبلی اجلاس یا…….؟

    انسان سچ میں ناشکرا ہے، اس میں شکر گزاری کا بالکل بھی سلیقہ نہیں ہے …….  بالکل بھی نہیں ہے۔ کشمیر کی لولی لنگڑی سرکار نے ۶ مفت گیس سلنڈر دینے کا اعلان کیا ہے …….  پہلی بار کچھ دینے کا اعلان کیا تو یقینا ًاس امید سے کیا ہوگا کہ اس کا یہ اعلان سر آنکھوں پر رکھا جائے گا۔ لیکن نہیں، بالکل بھی نہیں! اپوزیشن کو اس پر بھی اعتراض …….  اسے بھی ایک مذاق قرار دیا جا رہا ہے۔ کیوں قرار دیا جا رہا ہے، یہ ہماری اس ناسمجھ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے۔کہتے ہیں کہ ۱۲ کا وعدہ تھا، لیکن دیے صرف ۶ …….  چھ مفت گیس سلنڈر! اس لیے اپوزیشن کو لولی لنگڑی سرکار کا یہ فیصلہ ہضم نہیں ہو رہا ہے یا اسے ہضم کرنے میں دقتیں پیش آ رہی ہیں …….  آپ اسے کوئی بھی نام دے سکتے ہیں، لیکن صاحب، ہم تو اسے ناشکری ہی قرار دیں گے اور …….  اور اس لیے قرار دیں گے کہ کچھ تو دیا …….  لولی لنگڑی سرکار نے ۱۲ نہیں تو ۶ سلنڈر تو دیے، ورنہ یہ ایسی سرکار ہے جو دینا نہیں بلکہ لینا جانتی ہے ……. اور سو فیصد جانتی ہے۔لولی لنگڑی سرکار نے ۲۰۰ یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا، الٹا اس نے بجلی نرخوں میں اضافے کا اعلان کیا …….  ایک لاکھ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا، لیکن دو سال میں ۹۰۰ ملازمتوں کو بھی وجود میں نہیں لا سکی …….  ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کی قسمیں کھائیں، لیکن اب اس کا کہنا ہے کہ انہیں مستقل کب کیا جائے گا، اس کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی ہے …….  بالکل بھی نہیں دی جا سکتی ہے۔ریزرویشن پالیسی کا کیا حال، بے حال ہے، ہمیں نہیں معلوم …….  اور یہ نہیں معلوم کہ لگتا ہے اس رپورٹ کا وہی حال ہوا جو کسی زمانے میں لوگوں …….  عام لوگوں کے ساتھ ہوتا تھا …….  جب وہ لاپتہ ہوتے تھے …….  اسی طرح ریزرویشن پر رپورٹ بھی لاپتہ ہے۔ اس کا کیا ایڈریس ہے …….  لوک بھون ہے یا دہلی، ہم نہیں جانتے ہیں اور یقینا ًآپ بھی نہیں جانتے ہوں گے۔ایسے میں صاحب …….  جی ہاں، ایسے میں اگر سرکار بغیر آپ کے کسی زندہ باد یا مردہ باد کے نعرے، خود ہی ۶ مفت گیس سلنڈر دینے کا وعدہ …….  معاف کیجیے، وعدہ نہیں، بلکہ اعلان کرے تو …….  تو بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی کے مصداق اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے …….  اور ہاں، لولی لنگڑی سرکار کا شکریہ بھی۔۔۔ لیکن یہ ہم سے نہیں ہوگا، کیونکہ ہم ناشکرے ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’عالمی سطح پر مقابلے کیلئے تعلیم اور صحت کو ترجیح دینا ہوگی‘

Next Post

سوپور پولیس نے۲۴گھنٹوں  میں ہٹ اینڈ رن کیس حل کر لیا  ملزم ڈرائیور گرفتار، گاڑی ضبط

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

انہیں لڑنے دیں !

2026-09-24
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اسمبلی اجلاس یا…….؟

2026-09-23
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 صرف دس دن؟             

2026-09-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

چھوٹی لکیر‘بڑی لکیر

2026-09-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کا لداخ کو ’مشورہ‘

2026-09-18
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ صاحب! یہ کیا بات ہوئی ؟

2026-09-17
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حکومت کے مسائل کون حل کرے گا؟

2026-09-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب یہ جیل ویل کی باتیں نہ کریں !

2026-09-12
Next Post
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل

سوپور پولیس نے۲۴گھنٹوں  میں ہٹ اینڈ رن کیس حل کر لیا  ملزم ڈرائیور گرفتار، گاڑی ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.