جمعرات, نومبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پولیس نے دہشت گردی سے  متعلق معاملے میںبارہمولہ میں رہائشی مکان منسلک کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر؍۲۳ ستمبر

                 پولیس نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دہشت گردی سے متعلق ایک معاملے میں ایک رہائشی جائیداد کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت منسلک کردیا۔

                پولیس ترجمان کے مطابق شمالی کشمیر کے اس ضلع میں درج ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ۱۹۶۷ کی دفعہ۲۵ کے تحت مذکورہ جائیداد کو منسلک کیا گیا۔

متعلقہ

’جموںکشمیر جلد دہشت گردی سے پاک ہو گا‘

چناب ویلی میں شدید سردی کی لہر: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ

                ترجمان نے بتایا کہ منسلک کی گئی جائیداد شیری کے نمبلن گاؤں میں واقع دو منزلہ رہائشی مکان ہے، جو ملزم اعجاز احمد گنائی کی ملکیت ہے۔

                انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ جائیداد دہشت گردوں کو پناہ اور رسد و دیگر سہولیات فراہم کرنے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں معاونت کے لیے استعمال کی گئی، جس کے باعث یو اے پی اے کی متعلقہ دفعات کا اطلاق ہوتا ہے۔

                پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی ضروری منظوری حاصل کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

                مکان پر ایک عوامی نوٹس بھی چسپاں کیا گیا ہے، جس کے تحت جائیداد کی فروخت، منتقلی، لیز، رہن رکھنے یا کسی تیسرے فریق کے حق یا مفاد کے قیام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

                پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی بارہمولہ پولیس کی جانب سے دہشت گرد نیٹ ورکس کے رسدی اور معاون ڈھانچے کو ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سہولت کاری کے لیے استعمال ہونے والے افراد اور جائیدادوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

۔۔۔(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مجوزہ ہڑتال سے قبل اتوار  کو بینک کھلے رہیں گے

Next Post

بارہمولہ اوڑی ریلوے منصوبے کی مجوزہ صف بندی پر اسمبلی میں قرارداد پیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموںکشمیر جلد دہشت گردی سے پاک ہو گا‘
اہم ترین

’جموںکشمیر جلد دہشت گردی سے پاک ہو گا‘

2026-11-19
چناب ویلی میں شدید سردی کی لہر: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ
اہم ترین

چناب ویلی میں شدید سردی کی لہر: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ

2026-11-19
کولگام تصادم آرائی میں لشکر کمانڈر لطیف بھٹ مارا گیا
اہم ترین

کولگام تصادم آرائی میں لشکر کمانڈر لطیف بھٹ مارا گیا

2026-11-19
’جموں کشمیر میں مقامی دہشت گردوں کی بھرتی صفر پر پہنچ گئی‘
اہم ترین

’جموں کشمیر میں مقامی دہشت گردوں کی بھرتی صفر پر پہنچ گئی‘

2026-11-19
ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ :’ہمیں اندھیرے میں نہ رکھیں، بار بار ذلیل نہ کریں‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ :’ہمیں اندھیرے میں نہ رکھیں، بار بار ذلیل نہ کریں‘

2026-11-19
ریاستی درجہ کی بحالی :واضح مدت کی مانگ
اہم ترین

’’ہم بزدل نہیں جو بہانے  تلاش کریں‘‘، عمر عبداللہ کا یو ٹی نظام میں حکومتی کارکردگی کا دفاع

2026-11-19
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

پاکستان سے مبینہ روابط  کے شبہے میں جموں  میںمزدور حراست میں

2026-11-19
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ
اہم ترین

قوم بہادر جوانوں کو سلام  پیش کرتی ہے:وزیر داخلہ

2026-11-19
Next Post
وزیر اعظم مودی 17 فروری کو کشمیر کےلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

بارہمولہ اوڑی ریلوے منصوبے کی مجوزہ صف بندی پر اسمبلی میں قرارداد پیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.