جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی تنظیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، 28 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انچارج اور شریک انچارج مقرر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-24
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا مشترکہ اعلامیے مسترد

مذہبی بنیاد پر ’وندے ماترم‘ نہ پڑھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے: ڈاکٹر سید احمد خاں

نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تنظیمی تبدیلیاں کی ہیں اور اس کے تحت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے پارٹی انچارجوں اور شریک انچارجوں کی تقرری کی ہے۔
بی جے پی نے سب سے اہم ریاست اتر پردیش کی ذمہ داری راجیہ سبھا ممبر اسمبلی اور پارٹی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے کو سونپی ہے۔ مسٹر تاوڑے کو اتر پردیش کا پارٹی انچارج بنایا گیا ہے، جبکہ مسٹر جگدیش پٹیل، محترمہ میگھا کلکرنی، ڈاکٹر پردیپ ورما اور مسٹر اننت اوجھا کو شریک انچارج بنایا گیا ہے۔ وہیں، سابق مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی کو ہریانہ، چھتیس گڑھ، مسٹر رام مادھو کو اتراکھنڈ اور تمل ناڈو نیز مسٹر ترون چُگ کو گجرات کا پارٹی انچارج بنایا گیا ہے۔ بی جے پی جنرل سکریٹری ترون چُگ نے بدھ کے روز ایک ریلیز جاری کر کے بتایا کہ پارٹی صدر نتن نبین نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے پارٹی انچارجوں اور شریک انچارجوں کو مقرر کیا ہے۔ انہوں نے 28 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے پارٹی انچارجوں اور شریک انچارجوں کی فہرست جاری کی ہے۔
بی جے پی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مسٹر ونئے سہسربدھے کو دہلی اکائی کا انچارج بنایا گیا، جبکہ مسٹر جم یانگ سیرنگ نامگیال اور محترمہ درشنا جردوش کو شریک انچارج مقرر کیا گیا۔ بی جے پی نے مسٹر سنجے بھاٹیا کو راجستھان انچارج مقرر کیا، جبکہ محترمہ کویتا پاٹیدار اور مسٹر کلجیت چہل کو شریک انچارج بنایا ہے۔ مسٹر بیجنٹ جے پنڈا مہاراشٹر کے انچارج بنائے گئے ہیں، جبکہ مسٹر امت مالویہ، مسٹر سدانند تناوڑے اور محترمہ کنول جیت سہراوت کو شریک انچارج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مسٹر نبین نے مسٹر ہریش دوویدی کو بہار کا انچارج بنایا ہے، جبکہ محترمہ سنگیتا یادو اور مسٹر روہن گپتا کو شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر وپلو کمار دیو کو مدھیہ پردیش کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر ترون چُگ کو گجرات کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ وہیں مسٹر راج دیپ رائے کو منی پور، محترمہ ڈی پورندیشوری کو اڈیشہ، مسٹر سنیل بنسل کو تلنگانہ اور مغربی بنگال، مسٹر بپلب دیو کو مدھیہ پردیش اور محترمہ بھارتی پوار کو گوا کا بی جے پی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
بی جے پی نے انڈمان اور نکوبار کا انچارج مسٹر جے پرکاش کو بنایا ہے۔ وہیں، اروناچل پردیش کے انچارج ڈاکٹر دیویش کمار بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح بی جے پی نے ڈاکٹر اروند بھدوریا کو آندھرا پردیش کا انچارج بنایا ہے، جبکہ شریک انچارج کی ذمہ داری مسٹر ونشی سرینیواسن کو سونپی ہے۔ آسام کے انچارج مسٹر منگل پانڈے بنائے گئے ہیں، جبکہ مسٹر پھانگ نون کونیاک اور مسٹر منوج ٹگا شریک انچارج بنائے گئے ہیں۔ چندی گڑھ کے انچارج مسٹر مہندر پانڈے بنائے گئے ہیں۔ دادرا نگر حویلی اور دمن و دیو کی انچارج محترمہ ورشا بین نریندر بھائی پٹیل بنائی گئی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی چھتیس گڑھ کے دور دراز علاقوں میں جلد دوڑے گی ٹرین، تاروکی-راوگھاٹ ریل سیکشن پر لائن بچھانے کا کام مکمل

Next Post

خواتین اور ٹرانسجینڈرز کو ملیں گے 1,300 گلابی ای-آٹو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا مشترکہ اعلامیے مسترد

2026-09-24
مذہبی بنیاد پر ’وندے ماترم‘ نہ پڑھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے: ڈاکٹر سید احمد خاں
قومی خبریں

مذہبی بنیاد پر ’وندے ماترم‘ نہ پڑھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے: ڈاکٹر سید احمد خاں

2026-09-24
فضائیہ کے لیے 811 کروڑ روپے میں خریدے جائیں گے ہوائی پٹی کو تباہ کرنے والے 160 ہتھیار
قومی خبریں

فضائیہ کے لیے 811 کروڑ روپے میں خریدے جائیں گے ہوائی پٹی کو تباہ کرنے والے 160 ہتھیار

2026-09-24
انتخابی کمیشن کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، دو کمشنروں کے اعتراضات عام کرنے کا مطالبہ
قومی خبریں

انتخابی کمیشن کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، دو کمشنروں کے اعتراضات عام کرنے کا مطالبہ

2026-09-24
ڈاکٹروں نے کھڑگے کو پیس میکر لگانے کا مشورہ دیا
قومی خبریں

الیکشن کمیشن میں عدم اتفاق جمہوریت کے لیے ٹھیک نہیں، الیکشن کمشنر کو ہٹائے حکومت: کھرگے

2026-09-24
خواتین اور ٹرانسجینڈرز کو ملیں گے 1,300 گلابی ای-آٹو
قومی خبریں

خواتین اور ٹرانسجینڈرز کو ملیں گے 1,300 گلابی ای-آٹو

2026-09-24
قومی خبریں

جنوبی چھتیس گڑھ کے دور دراز علاقوں میں جلد دوڑے گی ٹرین، تاروکی-راوگھاٹ ریل سیکشن پر لائن بچھانے کا کام مکمل

2026-09-24
قومی خبریں

میٹرو کے ذریعے دہلی والوں تک پہنچے گی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کی معلومات: ریکھا گپتا

2026-09-24
Next Post
خواتین اور ٹرانسجینڈرز کو ملیں گے 1,300 گلابی ای-آٹو

خواتین اور ٹرانسجینڈرز کو ملیں گے 1,300 گلابی ای-آٹو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.