جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

یو پی آئی چارجز عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے حکومت: کانگریس

یو پی آئی چارجز عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے حکومت: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-17
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل کریں گےسیمی کون انڈیا کا افتتاح ، 600 سے زیادہ کمپنیاں ہوں گی شامل

یو پی آئی: 2,000 روپے سے زائد کے لین دین پر چارج تاجروں پر اضافی بوجھ : مسٹر پرمجیت سنگھ پما

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے یو پی آئی لین دین پرچارجز عائد کرنے کے حکومت کے فیصلے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے اشیاء کی لاگت بڑھے گی، جس کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑے گا اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا وسیع استعمال متاثر ہوگا ۔
کانگریس سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی چیئرپرسن سپریہ شری نیت نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2,000 روپے سے زائد کی مرچنٹ یو پی آئی ادائیگی پر حکومت نے 0.4 فیصد چارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5,000 روپے کی ادائیگی پر 20 روپے اور 10,000 روپے کی ادائیگی پر 40 روپے چارج دینا ہوگا اور فطری طور پر دکاندار بڑھی ہوئی لاگت کی بھرپائی صارفین سے کرے گا۔
محترمہ شری نیت نے کہا کہ حکومت کا یہ کہنا کہ فیس گاہک نہیں بلکہ کاروباری دے گا، مکمل طور پر قابل عمل نہیں ہے۔ تاجر اپنی جیب سے ادا نہیں کرے گا اور لاگت بڑھنے کا بوجھ قیمتوں کے ذریعے صارف پر ہی ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اثر خاص طور پر ان لوگوں پر پڑے گا جو روزمرہ کی خریداری کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پیمنٹ کمپنیاں ہندوستان کی زیرو ایم ڈی آر پالیسی کی مخالفت کرتی رہی ہیں اور امریکی تجارتی نمائندے کی 2026ء کی رپورٹ میں یو پی آئی اور روپے کے مفت ہونے پر اعتراض ظاہر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فون پے اور گوگل پے کا یو پی آئی میں بڑا حصہ ہے اور چارجزلگانے کے نظام سے پیمنٹ کمپنیوں کو آمدنی حاصل ہوگی۔
محترمہ شری نیت نے کہا کہ یو پی آئی کو چلانے کے لیے سالانہ تقریباً 20,700 کروڑ روپے کی ضرورت ہے، جبکہ مالیاتی سال 26-2025ء میں ریزرو بینک نے حکومت کو 2.87 لاکھ کروڑ روپے کا سرپلس منتقل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملے اس سرپلس کے صرف 7.2 فیصد سے یو پی آئی کے اخراجات پورے کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو یو پی آئی پرچارجز عائد کرنے کا فیصلہ واپس لینا چاہیے اور اسے پہلے کی طرح مفت رکھنا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منوہر لال نے جی 20 توانائی کی فراوانی سے متعلق وزارتی میٹنگ میں شرکت کی

Next Post

تین لاکھ روپے تک کی برآمداتی کھیپ کو ‘معمولی’ مان کر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سے چھوٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل کریں گےسیمی کون انڈیا کا افتتاح ، 600 سے زیادہ کمپنیاں ہوں گی شامل

2026-09-17
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
قومی خبریں

یو پی آئی: 2,000 روپے سے زائد کے لین دین پر چارج تاجروں پر اضافی بوجھ : مسٹر پرمجیت سنگھ پما

2026-09-17
تین لاکھ روپے تک کی برآمداتی کھیپ کو ‘معمولی’ مان کر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سے چھوٹ
قومی خبریں

تین لاکھ روپے تک کی برآمداتی کھیپ کو ‘معمولی’ مان کر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سے چھوٹ

2026-09-17
منوہر لال نے جی 20 توانائی کی فراوانی سے متعلق وزارتی میٹنگ میں شرکت کی
قومی خبریں

منوہر لال نے جی 20 توانائی کی فراوانی سے متعلق وزارتی میٹنگ میں شرکت کی

2026-09-17
نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ہندوستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مہر لگا دی
قومی خبریں

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ہندوستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مہر لگا دی

2026-09-17
قومی خبریں

70 فی صد ہندوستانی شہری 58 سال کی عمر سے قبل ریٹائرمنٹ کے خواہاں: ایکسس میکس لائف سروے

2026-09-17
انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا
قومی خبریں

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

2026-09-16
Next Post
تین لاکھ روپے تک کی برآمداتی کھیپ کو ‘معمولی’ مان کر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سے چھوٹ

تین لاکھ روپے تک کی برآمداتی کھیپ کو 'معمولی' مان کر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سے چھوٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.