اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-13
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی، 08 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں مساویانہ حق دلانے کے مقصد سے منعقدہ قومی خواتین کمیشن کی قومی کانفرنس میں ملک بھر سے آئی خواتین کے مسائل اور ان کی آواز کو فلیٹ فارم فراہم کرنے کے بجائے ان کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی۔
کانگریس رہنما راگنی نایک بسویا، انیلا بھینڈیا اور بندو کرشنن نے منگل کے روز یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فرید آباد میں گزشتہ دو دنوں سے منعقدہ کانفرنس خاتون قانون سازوں کو ‘جینڈر رسپانسیو’ بنانے پر مرکوز تھی جس کا مقصد خواتین کو تبدیلی کے انقلاب کی علمبردار بتانا تھا، لیکن پروگرام میں جو کچھ ہوا اس میں سب کچھ اس تھیم کے الٹ دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مختلف ریاستوں کی خاتون وزراء کو پروگرام میں اسٹیج پر بلایا گیا لیکن افتتاح لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے کرایا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ خاتون نمائندوں کو اپنی بات رکھنے کا مناسب موقع نہیں دیا گیا اور یہاں تک کہ خواتین کو اسٹیج کی نظامت کے قابل بھی نہیں سمجھا گیا۔
محترمہ بندو کرشنن نے کہا کہ وہ اس امید کے ساتھ ورکشاپ میں شامل ہوئی تھیں کہ انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، لیکن پروگرام میں انہیں اپنی بات رکھنے کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹر انگریزی میں تھے اور باقی کارروائی ہندی میں ہوئی، جس سے جنوبی ہندوستان سے آنے والی خواتین کو سمجھنے میں پریشانی ہوئی۔ انہوں نے ایک سیشن میں اپنی سہولت کے لیے انگریزی میں بولنے کی درخواست کی، لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں شامل خاتون نمائندوں کو اپنے خیالات رکھنے کا موقع ملنا چاہیے تھا اور خواتین کے ریزرویشن کے قانون جیسے اہم موضوعات پر بحث ہونی چاہیے تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب ان کی بات نہیں سنی گئی اور پورا پروگرام بی جے پی کی تشہیر جیسا نظر آیا تو وہ میٹنگ چھوڑ کر چلی آئیں۔
محترمہ انیلا بھینڈیا نے کہا کہ مختلف ریاستوں سے خاتون قانون ساز ورکشاپ میں شامل ہوئی تھیں اور ان میں سے کئی سینئر اور متعدد بار منتخب ہونے والی رکن اسمبلی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کمیشن کے پروگرام میں خواتین کو ترجیح دی جانی چاہیے تھی لیکن انہیں ہال میں پیچھے بیٹھنا پڑا اور جب اس پر اعتراض جتایا گیا تو بعد میں آگے بیٹھنے کا موقع دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ریاست سے کم از کم ایک سینئر خاتون قانون ساز کو بولنے کا موقع دیا جانا چاہیے تھا، لیکن اسٹیج سے صرف حکومت کی تعریف کی گئی۔ ایسی صورتحال میں ملک بھر کی خاتون نمائندوں کو بلانے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد سے جڑے پرانے معاملات التوا میں ہیں، لیکن ان کے حل کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔
کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی وجہ سے جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں کو دوسرا درجہ نہ ملے، اس مسئلے پر بھی جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں کی خاتون نمائندوں نے اپنی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے ایسی زبان میں گفتگو کرانے کی درخواست کی جسے تمام نمائندے آسانی سے سمجھ سکیں، لیکن ان کی بات پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے سے منعقدہ یہ پروگرام خواتین کے مسائل اور ان کے حل پر بحث کرنے کے بجائے سیاسی تشہیر کا ذریعہ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی خواتین کمیشن کا کام خواتین کو اپنی بات رکھنے اور ان کے مسائل کے حل کا منچ فراہم کرنا ہے، نہ کہ کسی سیاسی جماعت کی تعریف کرنا۔ خواتین کو اپنے من کی بات کہنے کا موقع نہ دیا جائے تو ایسے پروگراموں کا مقصد ہی ناکام ہو جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منی پور کے موسیقار کے قتل پر كھرگے اور راہل نے دکھ کا اظہار کیا، کہا دہلی بن گئی ہے جرائم کی راجدھانی

Next Post

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

منی پور کے موسیقار کے قتل پر كھرگے اور راہل نے دکھ کا اظہار کیا، کہا دہلی بن گئی ہے جرائم کی راجدھانی

2026-09-13
Next Post

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.