اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-13
in عالمی خبریں
A A
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

پیرس، 8 ستمبر (یواین آئی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہندو مذہبی تنظیم بوچاسن واسی اکشر پرشوتم سوّامِی نارائن سنستھا کے دورے کے دوران خاتون ملازمین کو مبینہ طور پر الگ رکھے جانے کے خلاف ملازمین کی ہڑتال کے بعد پیر کو بند کیا گیا ایفل ٹاور منگل کو دوبارہ کھول دیا گیا۔
تنظیم نے تاہم کہا کہ اس کا دورہ ایفل ٹاور کی انتظامیہ کے ساتھ پہلے سے طے شدہ تھا اور کسی بھی شخص کو داخلے سے نہیں روکا گیا تھا۔ تنظیم نے اس واقعے سے کسی کو ہونے والی زحمت یا دل آزاری پر معذرت بھی کی۔
تنظیم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا، ’’ہم اٹھائے گئے خدشات کو سمجھتے ہیں اور انہیں انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ہمارے وفد کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے، دیگر زائرین کو کم سے کم زحمت ہو، اس مقصد کے لیے ایفل ٹاور کی ٹیم کے ساتھ رابطہ کرکے دورے کا اہتمام ٹاور کے معمول کے اوقات میں کھلنے کے ساتھ ہی کیا گیا تھا۔‘‘
بیان میں کہا گیا، ’’ہماری معلومات کے مطابق کسی بھی وقت کسی شخص کو ایفل ٹاور میں داخل ہونے سے نہیں روکا گیا۔ اس کے باوجود اگر اس صورتحال سے کسی کو دل آزاری یا زحمت ہوئی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔‘‘
تنظیم کے تقریباً 100 مرد ارکان اس تاریخی مقام کا دورہ کر رہے تھے۔ ایفل ٹاور کا انتظام چلانے والی کمپنی ایس ای ٹی ای نے کہا کہ تنظیم نے ایسا دورہ کرنے کی درخواست کی تھی جس میں ’خواتین سے رابطہ‘ محدود رکھا جانا تھا۔ ایس ای ٹی ای نے اس انتظام کو قبول کرنے کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا، ’’ان شرائط کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔‘‘
ملازمین کی ہڑتال کے باعث ایفل ٹاور کو پیر کے روز بند کر دیا گیا تھا۔ زائرین کو وہاں ایک پیغام کے ذریعے بتایا گیا کہ انتظامی وجوہات کی بنا پر ٹاور کا کھلنا مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ملازمین نے ایک بیان میں مذہبی تنظیم کے دورے کے دوران ’’پیشہ ورانہ ہدایات کے باعث خاتون ملازمین کو ان کی جنس کی بنیاد پر الگ رکھنے، ان کی جگہ مردوں کو تعینات کرنے اور انہیں نظروں سے اوجھل رکھنے‘‘ کی مذمت کی۔
تنظیم نے اتوار کو پیرس کے قریب بوسی سینٹ جارج میں فرانس کے پہلے روایتی ہندو مندر کی پران پرتھشٹھا تقریب منعقد کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تقریب سے ورچوئل خطاب کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، ’’بھارت اور فرانس کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

Next Post

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
عالمی خبریں

ایران نے قاسم بصیر میزائل کی رونمائی کردی، فعال بازداریت کی جانب پیش قدمی کا اشارہ

2026-09-13
Next Post
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.