ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-12
in کھیل
A A
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت

ہیڈنگلے، 11 ستمبر (یواین آئی) کُلدیپ یادو کی شاندار اسپن اور جارج ہِل کی عمدہ تیز گیند بازی کے سامنے ایسیکس کی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور یارکشائر نے ہیڈنگلے میں مقابلہ تین دن میں ختم کرتے ہوئے اننگز اور 106 رن سے بڑی کامیابی حاصل کی۔
اس جیت سے یارکشائر کی ڈویژن ون میں برقرار رہنے کی امیدیں تقریباً یقینی ہوگئی ہیں۔ ڈوم بیس کے ناٹ آؤٹ 80 رن کی بدولت یارکشائر نے پہلی اننگز میں 390 رن بنائے، جس کے جواب میں ایسیکس 171 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی ایسیکس کی حالت نہ سنبھلی اور پوری ٹیم 113 رن پر سمٹ گئی۔ کُلدیپ یادو نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے کیریئر کی بہترین میچ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے پہلی اننگز میں چار اور دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کرکے ایسیکس کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کردیں۔ جارج ہِل نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے دن یارکشائر نے ایسیکس کی پہلی اننگز کے باقی تین وکٹ جلد حاصل کرلیے۔ جارج بیل نے 64 رن کی اننگز کھیلی، لیکن ہِل نے زمان اختر اور سیم کک کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کی گرفت مزید مضبوط کردی، جبکہ کُلدیپ نے مِچ کیلین کو بولڈ کیا۔
فالو آن کے بعد ہِل نے ڈین ایلگر اور ٹام ویسٹلی کو جلد آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کُلدیپ نے لگاتار دو گیندوں پر چارلی ایلیسن اور میٹ کرچلی کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے بعد میں لُوک بینکنسٹائن، جارج بیل اور زمان اختر کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ڈوم بیس نے شین سنیٹر اور پال والٹر کو آؤٹ کیا، جبکہ کُل دیپ نے سیم کک کو بولڈ کرکے ایسیکس کی اننگز 113 رن پر سمیٹ دی۔ اس جیت سے یارکشائر کو 22 پوائنٹس ملے اور ٹیم نے 12 میچوں میں اپنی چوتھی کامیابی حاصل کی۔ اس کے دو مقابلے ابھی باقی ہیں۔ اگلے ہفتے یارکشائر اپنے ہوم گراؤنڈ ہیڈنگلے میں خطاب کی دوڑ میں شامل سمرسیٹ کی میزبانی کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

Next Post

یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کی بندرگاہ موخا پر قبضہ کرلیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت
کھیل

چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت

2026-09-12
کھیل

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

2026-09-12
کھیل

تیر اندازی ورلڈ کپ فائنل میں دھیرج بومّادیورا ہندوستان کی واحد امید

2026-09-12
کھیل

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-12
کھیل

پتنگ بازی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے مشق کی

2026-09-12
کھیل

میں ہمیشہ سیکھتا رہتا ہوں اور سیکھتے رہنا چاہتا ہوں:محمد شامی

2026-09-12
ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
Next Post

یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کی بندرگاہ موخا پر قبضہ کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.