ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

تیر اندازی ورلڈ کپ فائنل میں دھیرج بومّادیورا ہندوستان کی واحد امید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-12
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

سالٹیلو (میکسیکو)، 11 ستمبر (یواین آئی) اولمپین دھیرج بومّادیورا ہفتہ سے یہاں شروع ہونے والے تیر اندازی ورلڈ کپ فائنل 2026 میں ہندوستان کی واحد نمائندگی کریں گے۔
سیزن کے آخری بین الاقوامی تیر اندازی مقابلے میں دنیا کے 32 بہترین تیر انداز شرکت کریں گے، جو مردوں اور خواتین کے انفرادی ریکرو اور کمپاؤنڈ مقابلوں میں ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گے۔ پویبلا، شنگھائی، انطالیہ اور میڈرڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ کے چار مرحلوں کے انفرادی چیمپئنز اور سیزن کی درجہ بندی میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے والے تیر اندازوں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
مردوں اور خواتین کے ریکرو مقابلوں میں کوئی بھی ہندوستانی تیر انداز فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا، جن میں چار مرتبہ کی اولمپین دیپیکا کماری بھی شامل ہیں۔ خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم بھی سیزن کے اس آخری مقابلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔
ہندوستان نے رواں سال ورلڈ کپ کے چار مراحل میں سات تمغے جیتے، جن میں چار طلائی، ایک نقرئی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ ان میں واحد انفرادی طلائی تمغہ دھیرج بومّادیورا نے جیتا۔ ایشین گیمز 2026 کے لیے ہندوستان کی ریکرو ٹیم میں شامل بومّادیورا نے انطالیہ میں تیسرے مرحلے کے مردوں کے انفرادی ریکرو مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
بومّادیورا نے ایشین گیمز کی ہندوستانی ٹیم کی رکن کم کم انیل موہود کے ساتھ انطالیہ میں مکسڈ ٹیم کا طلائی تمغہ بھی جیتا تھا۔ انکیتا بھکت، دیپیکا کماری اور کم کم موہود کی خواتین ریکرو ٹیم، جبکہ مدھورا دھامن گاؤںکر، پرگتی اور جیوتی سریکھا وینم کی کمپاؤنڈ خواتین کی تین رکنی ٹیم نے بھی ہندوستان کے لیے طلائی تمغے جیتے۔
مردوں اور خواتین کے انفرادی ریکرو اور کمپاؤنڈ مقابلوں میں آٹھ، آٹھ تیر انداز ورلڈ کپ فائنل کے خطاب کے لیے مقابلہ کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنائی

Next Post

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت
کھیل

چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت

2026-09-12
کھیل

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

2026-09-12
کھیل

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-12
کھیل

پتنگ بازی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے مشق کی

2026-09-12
کھیل

میں ہمیشہ سیکھتا رہتا ہوں اور سیکھتے رہنا چاہتا ہوں:محمد شامی

2026-09-12
ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
Next Post

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.