منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پتنگ بازی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے مشق کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-12
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 11 ستمبر (یواین آئی) افغانستان کے خلاف اتوار سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی-20 سیریز سے قبل ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ اس دوران کھلاڑیوں نے سخت تیاری کے ساتھ ساتھ روایتی پتنگ بازی سے بھی لطف اٹھایا۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو پریکٹس سیشن کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں کھلاڑی ٹیم بس سے اسٹیڈیم پہنچتے، نیٹس میں بیٹنگ کرتے اور پریکٹس ڈرلز میں حصہ لیتے نظر آئے۔ ٹیم پہلے ٹی-20 کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی تھی۔
پریکٹس کے بعد تربیتی سیشن کی سنجیدگی اس وقت خوش گوار ماحول میں بدل گئی جب اوپنر ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر شیوم دوبے کے درمیان پتنگ بازی کا مقابلہ ہوا۔
بی سی سی آئی نے اس مقابلے کو ’پتنگ بازوں کی ٹکر‘ کا نام دیا۔ اس مقابلے میں ابھیشیک شرما فاتح رہے اور انہوں نے مذاقاً دوبے کے خلاف اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں پتنگ بازی کے تجربے نے انہیں ممبئی کے آل راؤنڈر پر برتری دلائی۔
پریکٹس کے بعد ہونے والے اس منفرد مقابلے سے ہندوستانی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان باہمی تال میل اور خوش گوار ماحول کی جھلک بھی دیکھنے کو ملی، جبکہ ٹیم ایک چیلنجنگ ٹی-20 سیریز کی تیاری کر رہی ہے۔
تین میچوں کی یہ سیریز مکمل طور پر ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی اور پہلا ٹی-20 اتوار کو ہوگا۔ سیریز میں شریئس ایئر ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میں ہمیشہ سیکھتا رہتا ہوں اور سیکھتے رہنا چاہتا ہوں:محمد شامی

Next Post

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر
کھیل

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
کھیل

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر ہے: شریئس ایئر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

سیمی فائنل میں اناہت سنگھ کا تاریخی سفر ختم

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چورو میں کار ٹرک ٹریلر سے ٹکرائی، تین خواتین اور معصوم بچہ سمیت چھ افراد ہلاک

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

مکّے بازی فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ کے خلاف بغاوت کا اعلان

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

پی وی سندھو اس سال دوسری بار فائنل میں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چوٹ کے باعث اینرک نورٹجے کیپ ٹاؤن میں فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.