منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-08
in قومی خبریں
A A
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

نئی دہلی، 7 ستمبر (یواین آئی) مغربی ایشیا کے بحران کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹیں اب کم ہونے لگی ہیں، جبکہ ملکی طلب اور وسیع تر معاشی اعداد و شمار میں مضبوطی کے باعث کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) نے پیر کو جاری کیے گئے کاروباری اعتماد کے سروے میں یہ بات کہی۔ مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں کاروباری اعتماد اشاریہ (بی سی آئی) 60.8 سے بڑھ کر دوسری سہ ماہی میں 66 تک پہنچ گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ کاروباری توقعات میں وسیع پیمانے پر مضبوطی کی نشاندہی کرتا ہے۔
سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل چندرجیت بنرجی نے کہاکہ ’’بی سی آئی میں کاروباری اداروں کی جانب سے ظاہر کی جانے والی مثبت سوچ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہندوستانی معیشت میں مضبوطی برقرار ہے۔ مضبوط ملکی طلب اور مستحکم وسیع تر معاشی اشاریوں کے سہارے کاروباری سرگرمیوں میں مسلسل بہتری اس تاثر کو تقویت دیتی ہے کہ حکومت کی معاون پالیسیاں پیداوار اور نئے آرڈرز میں تیزی سے توسیع کی حمایت کریں گی۔‘‘
اس سروے میں مختلف شعبوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والی 240 سے زیادہ چھوٹی اور بڑی کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروے کے نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ توقع سے بہتر مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار محض شماریاتی نتائج نہیں ہیں بلکہ زمینی سطح پر معاشی سرگرمیوں میں آنے والی تیزی کا حقیقی عکاس ہیں۔
مسٹر بنرجی نے کہاکہ ’’صنعت کے نقطۂ نظر میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور یہ محض اتفاق نہیں ہے۔ جب کاروباری اعتماد، وسیع تر معاشی اشاریے اور زمینی سطح کی سرگرمیاں ایک ساتھ آگے بڑھتی ہیں تو یہ ایسے ترقی کے چکر کی نشاندہی کرتے ہیں جو زیادہ وسیع، پائیدار اور طویل مدت تک جاری رہنے والا ہوتا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

Next Post

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
قومی خبریں

رادھا کرشنن نے گوہاٹی یونیورسٹی میں 110 کروڑ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

2026-09-08
Next Post
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.