منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-08
in کھیل
A A
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

سڈنی، 7 ستمبر (یو این آئی) تنقیدوں کا سامنا کر رہے نمبر تین کے بلے باز مارنس لیبوشین نے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے کے لیے آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ اس دورے پر دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز کے بعد نو اکتوبر سے تین لال گیند (ریڈ بال) میچ کھیلیں گی۔ 2018 کے اس بدنامِ دورے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب آسٹریلیا جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ اس دورے پر گیند سے چھاڑ چھاڑ کا تنازع ہوا تھا۔ اس دورے سے اب صرف پانچ کھلاڑی بچے ہیں: پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، اسٹیو اسمتھ اور میٹ رینشا – رینشا کو اس وقت ٹیم میں دیر سے شامل کیا گیا تھا جب وارنر، اسمتھ اور بین کرافٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
ڈارون میں بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد، امید تھی کہ آسٹریلیا ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرے گا اور یہ چرچا تھی کہ لیبوشین اپنی جگہ کھو سکتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں ون ڈے ٹیم سے تو باہر کر دیا، لیکن ٹیسٹ ٹیم میں برقرار رکھا ہے، بھلے ہی بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی خراب رہی (اسکور: 1، 31 اور 4)۔ لیبوشین نے اپنی آخری ٹیسٹ سنچری تین سال پہلے مانچسٹر میں لگائی تھی-
تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سے گریز کیا ہے، لیکن انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کوپر کونولی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ کونولی نے گزشتہ سال سری لنکا میں اس فارمیٹ میں ڈبیو کیا تھا، لیکن ان کے پاس ابھی صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کا تجربہ ہے۔ میتھیو کوہنیمین اور مائیکل نیسر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کوہنیمین، ناتھن لائن کی آف اسپن کے ساتھ لیفٹ آرم اسپن کا متبادل فراہم کرتے ہیں، جبکہ نیسر آل راؤنڈر صلاحیتیں لاتے ہیں جو جنوبی افریقہ میں کام آ سکتی ہیں۔ نیسر پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے، اب وہ واپسی کر رہے ہیں۔ ایشز 2025-26 میں شاندار کارکردگی کے بعد، جس میں انہوں نے تین میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کی تھیں، نیسر اس دورے پر اپنی جائے پیدائش (جنوبی افریقہ) کے خلاف کھیلنے کی دوڑ میں ہو سکتے ہیں۔
آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر رینشا کو بھی برقرار رکھا ہے۔ ڈارون میں بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد رینشا کو جیک ویدرلڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ گزشتہ سیزن میں شیفیلڈ شیلڈ میں بہترین اوپنر رہنے اور 10 اننگز میں تین سنچریاں بنانے کی وجہ سے انہیں میکے ٹیسٹ میں کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ میکے ٹیسٹ میں اپنی واحد اننگ میں رینشا آٹھ رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے، لیکن جنوبی افریقہ دورے کے لیے ان پر بھروسہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تین ٹیسٹ میچوں میں سے پہلا میچ 9 اکتوبر سے کنگز میڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 18 اکتوبر سے گکیبرہا کے سینٹ جارج پارک میں میچ ہوگا اور سیریز کا اختتام 27 اکتوبر سے کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز میں ہوگا۔
جنوبی افریقہ دورے کے لیے آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم درج ذیل ہے:
پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، کوپر کونولی، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمین، مارنس لیبوشین، ناتھن لائن، مائیکل نیسر، میتھیو رینشا، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

Next Post

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
Next Post
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.