اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

انوائرمنٹل پالیسی گروپ کاکھنموہ صنعتی اسٹیٹ کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے، سائٹ کی حد بندی اور قانونی تحفظ یقینی بنانے پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر/۴ستمبر

                انوائرمنٹل پالیسی گروپ(ای پی جی )نے جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری سے گوریول ریوائن کے تحفظ اور فوری قانونی حفاظت کے لیے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

                گوریول ریوائن غیر معمولی ارضیاتی اور قدیم حیاتیاتی اہمیت کا حامل مقام ہے، جسے جیولوجیکل سروے آف انڈیا(جی ایس آئی ) نے قومی اہمیت کے جیو ہیریٹیج سائٹ کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

متعلقہ

انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری

لداخ کا طویل عرصے سے زیرِ التوا ’ناؤٹر زمین‘ کا مسئلہ حل، ہزاروں کو ملکیتی حقوق ملنے کی راہ ہموار

                چیف سیکریٹری کو ارسال کیے گئے ایک باضابطہ مراسلے میں جی پی جی نے جی ایس آئی کی۱۷ دسمبر۲۰۲۵ کی مراسلت کے تحت حکومت کی جانب سے گوریول-کھنموہ-مندیک پال فوسل لینڈ اسکیپ کے تحفظ اور ضروری نوٹیفکیشن کے اجرا کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کی صورتحال طلب کی ہے۔

                گروپ نے جی ایس آئی کی اگست ۲۰۲۶ کی مراسلت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جی ایس آئی  اور ضلعی انتظامیہ نے۱۲ مارچ۲۰۲۶ کو مقام کے تحفظ اور ترقی کے لیے مشترکہ معائنہ کیا تھا۔ جی ایس آئی  کے مطابق گوریول ریوائن داچھی گام نیشنل پارک کے ایکو سینسیٹو زون(ای ایس زیڈ)میں واقع ہے اور اسے فوری قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے مطلوبہ نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔

                ای پی جی نے گوریول ریوائن کے قرب و جوار میں کھنموہ انڈسٹریل اسٹیٹ سے متعلق مبینہ تعمیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ آیا جاری یا مجوزہ سرگرمیوں سے جیو ہیریٹیج سائٹ کی ارضیاتی اور قدیم حیاتیاتی خصوصیات متاثر یا نقصان زدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

                گروپ نے مطالبہ کیا کہ گوریول ریوائن کی حدود کا سائنسی سروے اور زمینی سطح پر باقاعدہ حد بندی کی جائے، جبکہ جی ایس آئی کی جانب سے مذکورہ مارکر پلرز کی تنصیب کی صورتحال بھی واضح کی جائے۔ اس کے علاوہ جی ایس آئی ‘ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں پر مشتمل ایک تازہ مشترکہ معائنہ کرانے پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ صنعتی علاقے میں جاری سرگرمیوں اور جیو ہیریٹیج سائٹ کے درمیان ممکنہ اثرات کا درست تعین کیا جا سکے۔

                ای پی جی نے حکومت سے ماحولیاتی اور حفاظتی ضوابط پر عمل درآمد سے متعلق اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، کیونکہ یہ مقام ڈچی گام نیشنل پارک کے ایکو سینسیٹو زون میں آتا ہے۔

                گروپ نے کہا کہ گوریول ریوائن کا تحفظ محض ایک ماحولیاتی ذمہ داری نہیں بلکہ اسے ارضیاتی سیاحت، سائنسی تحقیق اور تعلیم کے بڑے مرکز میں تبدیل کرنے کا موقع بھی ہے۔ مناسب تحفظ، سائنسی بنیادی ڈھانچے اور ذمہ دارانہ سیاحتی منصوبہ بندی کے ذریعے یہ مقام بین الاقوامی سیاحوں، ماہرین ارضیات، قدیم حیاتیات کے ماہرین، سائنس دانوں، محققین اور طلبہ کے لیے اہم منزل بن سکتا ہے۔

                ای پی جی نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں فوسل اور قدیم حیاتیاتی مقامات کو سائنسی تحفظ کے ساتھ سیاحتی اور تعلیمی مراکز کے طور پر ترقی دی گئی ہے، جس سے ارضیاتی ورثے کی معاشی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔

                گروپ نے خبردار کیا کہ غیر منصوبہ بند ترقی کے نتیجے میں گوریول ریوائن کو پہنچنے والا نقصان ناقابل تلافی ہوگا۔ ای پی جی نے مطالبہ کیا کہ سائٹ کی حدود، تحفظ کی ضروریات اور ترقیاتی سرگرمیوں کے ممکنہ اثرات کا مکمل جائزہ لیے جانے تک ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہ دی جائے جو اس کے ارضیاتی یا قدیم حیاتیاتی ورثے کو نقصان پہنچا سکتی ہو۔

۔۔۔۔۔۔(ندائے مشرق ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ کا طویل عرصے سے زیرِ التوا ’ناؤٹر زمین‘ کا مسئلہ حل، ہزاروں کو ملکیتی حقوق ملنے کی راہ ہموار

Next Post

انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری

2026-09-06
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ کا طویل عرصے سے زیرِ التوا ’ناؤٹر زمین‘ کا مسئلہ حل، ہزاروں کو ملکیتی حقوق ملنے کی راہ ہموار

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جے جے ایم:۱۰۲ نئی اسکیمیں منظور۔۔اسکیمیںیوٹی کے۵۱ہزار دیہی گھرانوں کا احاطہ کریں گی
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں جے جے ایم کے صرف۴۶فیصد کام مکمل‘

2026-09-06
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

آئی جی پی کشمیر کابین  الاقوامی فلم فیسٹیول کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
وادی میں بھی جنم اشٹمی کا تہوار تزک و احتشام سے منایا گیا
اہم ترین

سری نگر میں کشمیری پنڈتوں نے مذہبی جوش و خروش سے جنم اشٹمی منائی

2026-09-06
وزیر اعلیٰ کا جموں میں جے کے ای۔پاتھ شالا ٹیلی ایجوکیشن چینل کا افتتاح
اہم ترین

وزیراعلیٰ کی امیت شاہ سے ملاقات‘ریاستی درجے کی بحال پر بات

2026-09-06
Next Post
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری

انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.