جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پوپ فرانسیس معذرت کیلئے کینیڈا پہنچ گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-27
in عالمی خبریں
A A
پوپ فرانسیس معذرت کیلئے کینیڈا پہنچ گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

روم//
رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس اتوار کے روزکینیڈا کے پانچ روزہ دورے پر مغربی صوبہ البرٹا کے شہر ایڈمنٹن پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان کے اس دورے کا خاص مقصد رومن کیتھولک چرچ میں مشنریوں کے مقامی بچوں کے ساتھ ناروا سلوک پر معذرت طلب کرنا ہے۔
کینیڈا میں چرچ سے متصل رہائشی اسکولوں میں گذشتہ برسوں کے دوران میں تعلیم حاصل کرنے والے مقامی بچوں کے ساتھ پادریوں کی بدسلوکی کے واقعات کی پریشان اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں اور مقامی لوگ ان غلط کاریوں پررومن کتھولک چرچ سے معافی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ایڈمنٹن پوپ فرانسیس کے کینیڈا کے دورے کا پہلاپڑاؤ ہے۔اس کے بعد وہ دو اور مقامات پر جائیں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بہ نفس نفیس دوسرے حکام کے ساتھ پوپ کا خیرمقدم کیا ہے۔
پوپ وہیل چیئر پر تھے، ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب دیسی ڈھول پیٹے گئے ہیں اورنعرے بازی کی گئی ہے۔ایک کے بعد ایک مقامی رہنماؤں اورزعما نے پوپ کا استقبال کیا اورتحائف کا تبادلہ کیا۔
پوپ نے روم سے اپنے ہمراہ طیارے میں سوارصحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک ’ تپسیاتی سفر‘ ہے۔ انھوں نے خاص طور پربوڑھے لوگوں اور دادا دادی کے لیے دعاؤں پر زور دیا۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے مقامی گروہ معافی نامے کے صرف الفاظ سے زیادہ کی تلاش میں ہیں۔وہ ان بچوں کی قسمت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور چرچ آرکائیوز تک رسائی کا مطالبہ کررہے ہیں جواقامتی اسکولوں سے کبھی گھروں کو نہیں لوٹے۔
متاثرہ بچوں کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ استحصال کرنے والوں کے کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرین کو مالی معاوضہ دیا علاوہ ازیں ویٹی کن میوزیم میں موجود دیسی نوادرات کی واپسی بھی چاہتے ہیں۔
کنفیڈریشن آف ٹریٹی 6 کے گرینڈ چیف جارج آرسینڈ جونیئیر نے کہا کہ پوپ فرانسیس کی یہ معذرت ہمارے تجربات کی توثیق کرتی ہے اورچرچ کے لیے دنیا بھر کے مقامی لوگوں کے ساتھ مجروح تعلقات پرمرہم رکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے،
لیکن چیف جارج نے زور دے کر کہا کہ یہ معاملہ یہیں پہ ختم نہیں ہوتا،ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،یہ ایک آغازہے۔
۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپوزیشن کے 19 ارکان راجیہ سبھا سے معطل

Next Post

نیوم کا کاروباری زون 2024 تک پبلکلی لسٹڈ ہو جائے گا: محمد بن سلمان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روس کے نائب وزیر دفاع کو 13 سال قید کی سزا

2025-07-03
ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
Next Post
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات

نیوم کا کاروباری زون 2024 تک پبلکلی لسٹڈ ہو جائے گا: محمد بن سلمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.