جموں؍ یکم ستمبر
جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) نے یو ٹی انتظامیہ کے مختلف محکموں میں۲۸۶۳ خالی اسامیوں پر بھرتی کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
بورڈ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان آسامیوں کے لیے اہل امیدوار آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
اس بھرتی کے حوالے سے آسامیوں کی تفصیل، تعلیمی قابلیت، عمر کی حد، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ اور دیگر شرائط نوٹیفکیشن میں درج کی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔(ایجنسیانں)









