پیر, اگست 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-31
in قومی خبریں
A A
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

نئی دہلی، 18 جولائی (یو این آئی) وزارتِ دیہی ترقی کے تحت آنے والے محکمہ برائے اراضی وسائل نے حال ہی میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کا مقصد زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل طریقے سے لیے جانے والے قرض کے نظام کو آپس میں جوڑنے کے طور طریقوں پر تبادلۂ خیال کرنا تھا، تاکہ دونوں کو ملا کر عام آدمی کے لیے پریشانیاں کم کی جا سکیں۔
یہاں جاری ایک سرکاری پریس ریلیز میں یہ معلومات دی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ محکمہ برائے اراضی وسائل کے سکریٹری نریندر بھوشن کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں آر بی آئی انوویشن ہب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ساحل کینی اور دیگر سینئر حکام شامل ہوئے۔ اس بات چیت کا سب سے بڑا مقصد یہ تھا کہ زمین کے ریکارڈ اور بینک کے لون دینے والے نظام میں تال میل کیسے بٹھایا جائے۔ اس سے کسانوں اور گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے، محفوظ طریقے سے اور ان کی مرضی سے آسانی سے لون مل سکے گا۔
میٹنگ میں شامل حکام نے اس بات پر تبادلۂ خیال کیا کہ اگر زمین کے کاغذات پوری طرح اصلی اور ڈیجیٹل طور پر بینکوں سے جڑے ہوں گے، تو سرکاری بینکوں سے لون لینا کتنا آسان ہو جائے گا۔ اس سے لون دینے کے کام میں پوری شفافیت آئے گی اور کام بھی تیزی سے ہوگا۔
اس کے علاوہ زمین کے پکے ڈیجیٹل ریکارڈ کو محفوظ اور آسان طریقے سے بینکوں تک پہنچانے، کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) اور کھیتی کسانی سے جڑے دوسرے لون کو ڈیجیٹل طریقے سے جلدی دلوانا، قرض لینے میں آنے والے اخراجات کو کم کرنا اور کاغذی کارروائی میں لگنے والے وقت کو بچانا نیز دھوکہ دہی کو روکنا، تاکہ کوئی بھی شخص ایک ہی زمین کے ٹکڑے پر الگ الگ بینکوں سے کئی بار قرض نہ لے سکے، جیسے معاملات پر بھی بحث کی گئی۔
میٹنگ میں یہ بھی تبادلۂ خیال کیا گیا کہ زمین کو ایک قابلِ بھروسہ ڈیجیٹل اثاثہ بنانا ہوگا تاکہ اس کے دم پر غریب سے غریب شخص کو بھی بینک سے آسانی سے قرض مل سکے۔ اس کے لیے تمام محکمے ڈیٹا کا ایک جیسا پیمانہ اپنائیں، کمپیوٹر سسٹم کو آپس میں جوڑیں، زمین کی شناخت نمبر کے استعمال کو فروغ دیں اور محکمہ اراضی و بینکوں کے درمیان تال میل کو اور مضبوط کریں۔
محکمے نے یقین دلایا کہ وہ آر بی آئی انوویشن ہب اور باقی محکموں کے ساتھ مل کر ایک ایسا محفوظ اور عوام کے کام آنے والا ڈیجیٹل نظام تیار کریں گے، جس سے ملک کے گاؤوں میں لون ملنے میں آسانی ہو اور زمین سے جڑے سارے کام بھی بہتر طریقے سے ہو سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

Next Post

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
قومی خبریں

ریا کی طرح پیپر لیک نے کئی خاندانوں سے ان کے بچے چھینے: راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ابھرتے ہوئے عالمی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر بہار نے خود کو کیا پیش

2026-08-31
Next Post
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.