پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

دورۂ سری لنکا کے لیے پاکستان کی خاتون ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثناء ون ڈے اور منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-31
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

لاہور، 18 جولائی (یو این آئی): پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا دورے کے لیے خاتون ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں فارمیٹس کے لیے 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز منتخب کیے گئے ہیں۔
فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گی، جبکہ ان کی عدم دستیابی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منیبہ علی کپتان ہوں گی۔ فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیم کے مقابلے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں آٹھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ایمان نصیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ون ڈے میچز 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ اسکواڈ میں شامل ماہم انیس اور سائرہ جبین ابھی تک ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو نہیں کر سکی ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ میں فاطمہ ثناء (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں منیبہ علی (کپتان)، عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک کھیلی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرکٹ برادری نے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post

صبر اور ثابت قدمی نے مجھے مزید مضبوط بنایا: یاشتیکا بھاٹیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
کھیل

بنگلورو میں ہندوستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ پر بارش کا سایہ

2026-10-17
کھیل

دہلی ڈائنامائٹس نے سپر 6 میں جگہ بنائی

2026-10-17
کھیل

اتراکھنڈ چیلنج کپ انڈر 15 اور 50 پلس فٹ بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے: وریندر سنگھ راوت

2026-10-17
کھیل

ہندوستان عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے: وزیراعظم مودی

2026-10-17
کھیل

ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی 20 سیریز جیتنے پر

2026-10-17
Next Post

صبر اور ثابت قدمی نے مجھے مزید مضبوط بنایا: یاشتیکا بھاٹیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.