ہفتہ, اگست 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزارتِ دفاع نے برآمدات سے متعلق ضابطے آسان بنائے، حساس اور پابندی والے ممالک کو چھوڑ کر تمام اوپن جنرل لائسنس کے دائرے میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-29
in قومی خبریں
A A
وزارتِ دفاع نے برآمدات سے متعلق ضابطے آسان بنائے، حساس اور پابندی والے ممالک کو چھوڑ کر تمام اوپن جنرل لائسنس کے دائرے میں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ

بلیا میں دو سال سے طلبہ کو مڈ ڈے میل نہ ملنے کی شکایت پر این ایچ آر سی نے لیا از خود نوٹس

نئی دہلی، 28 اگست (یو این آئی) دفاعی پیداوار کے شعبے نے دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے مقصد سے ہندستانی دفاعی کمپنیوں کے لیے طریقہ کار کی ضروریات کو کم کرنے اور بین الاقوامی منڈیوں تک تیزی سے رسائی کو آسان بنانے کی غرض سے دفاعی برآمدات کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) اور اوپن جنرل ایکسپورٹ لائسنس فریم ورک (او جی ای ایل) کو آسان بنانے کے لیے متعدد اصلاحات کی ہیں۔
وزارتِ دفاع کے مطابق ترمیمی دفاعی برآمدات کے معیاری طریقہ کار کے تحت، زیادہ تر ممالک کو غیر مہلک دفاعی سامان کی برآمد کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے مشورے کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ حساس ممالک کے لیے حفاظتی تدابیر برقرار رکھی گئی ہیں۔ بین الاقوامی ٹینڈرز اور نمائشوں کے لیے تمام سامان کی برآمد کے لیے بھی مشورے کی ضرورت ختم کر دی گئی ہے۔
او جی ای ایل کے فریم ورک میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ اہم پلیٹ فارمز، آلات، پرزوں اور اجزاء نیز کمپنیوں کے اندر ٹیکنالوجی کی منتقلی کا احاطہ کرنے والے تین موجودہ معیاری طریقہ کار کو ایک مربوط معیاری طریقہ کار میں ضم کر دیا گیا ہے۔
او جی ای ایل کی مدت 2 سال سے بڑھا کر 3 سال کر دی گئی ہے۔ اس کے دائرے کو بھی 41 ممالک سے بڑھا کر تمام ممالک تک کر دیا گیا ہے، سوائے منفی یا حساس ممالک اور ان ممالک کے جو اقوامِ متحدہ کے سلامتی کونسل کی پابندیوں یا اسلحہ کی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
ترمیمی فریم ورک میں غیر ملکی اصل سامان تیار کرنے والوں (ایف او ای ایم) کے ساتھ طویل مدتی معاہدے یا سمجھوتے رکھنے والی ہندستانی کمپنیوں کے لیے ایک التزام ہے۔ اس کے تحت مقررہ شرائط کے تابع، اہل سامان اور متعلقہ ایف او ای ایم کے لیے او جی ای ایل فراہم کیا جا سکتا ہے، جس کی مدتِ کار بنیادی معاہدے یا سمجھوتے کے مطابق ہوگی۔
او جی ای ایل کے تحت شامل سامان کے زمرے میں وسعت لائی گئی ہے۔ ترمیمی فریم ورک چھوٹے کیلیبر کے ہتھیاروں کے مخصوص پرزوں اور اجزاء نیز حفاظتی آلات کے سولین اینڈ-یوز والی برآمد کی بھی اجازت دیتا ہے۔
اصلاحات کے تحت حساس سامان، ٹیکنالوجیز اور مقاصد کے لیے حفاظتی تدابیر برقرار رکھتے ہوئے باقاعدہ طریقہ کار کی ضروریات کو کم کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ان اقدامات سے ہندستانی دفاعی مینوفیکچررز، جن میں ایم ایس ایم ای بھی شامل ہیں، کو بین الاقوامی ٹینڈرز اور نمائشوں کے لیے زیادہ تیزی سے ردِعمل دینے، عالمی منڈیوں تک وسیع رسائی حاصل کرنے اور بار بار اجازت کی ضروریات کو کم کرنے میں فائدہ ہونے کی امید ہے۔
یہ اصلاحات ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب دفاعی پیداوار 1.78 لاکھ کروڑ روپے کی اب تک کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ گئی اور مالی سال 2025-26 میں دفاعی برآمدات ریکارڈ 38,424 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بلیا میں دو سال سے طلبہ کو مڈ ڈے میل نہ ملنے کی شکایت پر این ایچ آر سی نے لیا از خود نوٹس

Next Post

کشمیر میںبی جے پی لیڈروں پر مقدمات                

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ
قومی خبریں

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ

2026-08-29
این ایچ آر سی کاملک بھر میں کشمیری شال فروشوں اور طلبہ کے خلاف حملوں اور ہراسانی کا نوٹس
قومی خبریں

بلیا میں دو سال سے طلبہ کو مڈ ڈے میل نہ ملنے کی شکایت پر این ایچ آر سی نے لیا از خود نوٹس

2026-08-29
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مالی شمولیت میں جن دھن یوجنا کے یکسرتبدیلی لانے والے رول کی وزیرِ اعظم مودی نے کی ستائش

2026-08-29
صنعتی پیداوار میں جولائی کے دوران 6.7 فی صد اضافہ
قومی خبریں

صنعتی پیداوار میں جولائی کے دوران 6.7 فی صد اضافہ

2026-08-29
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا

2026-08-28
بھاگوت کا نیویارک پروگرام ہندستانی اقدار کی عکاسی ہے: آر ایس ایس
قومی خبریں

بھاگوت کا نیویارک پروگرام ہندستانی اقدار کی عکاسی ہے: آر ایس ایس

2026-08-28
بی جے پی کی کچرے سے آزادی کی مہم محض ایک دھوکہ ہے : اے اے پی
قومی خبریں

عام آدمی پارٹی کی بدعنوان حکومت نے پنجاب کے ہر شہری کو قرض میں ڈبویا

2026-08-28
نرملا سیتارمن نے کینیڈین کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی
قومی خبریں

نرملا سیتارمن نے کینیڈین کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی

2026-08-28
Next Post
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست

کشمیر میںبی جے پی لیڈروں پر مقدمات                

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.