ہفتہ, اگست 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے لیک امریکہ رکھ دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-29
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سیتارمن نے کینیڈین مالیاتی اداروں کو ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

مایہ ناز گلوکارہ ڈولی پارٹن انتقال کر گئیں

واشنگٹن، 28 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے لیک امریکہ رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے لیک امریکہ دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام لیک امریکہ رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق لیک اونٹاریو کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ اونٹاریو سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواتین ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں نیدرلینڈز اور ارجنٹینا آمنے سامنے

Next Post

برطانیہ اور فرانس آگ سے کھیل رہے ہیں: روس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سیتارمن نے کینیڈین مالیاتی اداروں کو ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
عالمی خبریں

سیتارمن نے کینیڈین مالیاتی اداروں کو ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

2026-08-29
مایہ ناز گلوکارہ ڈولی پارٹن انتقال کر گئیں
عالمی خبریں

مایہ ناز گلوکارہ ڈولی پارٹن انتقال کر گئیں

2026-08-29
ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کا 89 برس کی عمر میں انتقال
عالمی خبریں

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کا 89 برس کی عمر میں انتقال

2026-08-29
اسرائیل کے قید خانوں میں 370 فلسطینی بچے موجود ہیں: رپورٹ
عالمی خبریں

اسرائیل کے قید خانوں میں 370 فلسطینی بچے موجود ہیں: رپورٹ

2026-08-29
برطانیہ اور فرانس آگ سے کھیل رہے ہیں: روس
عالمی خبریں

برطانیہ اور فرانس آگ سے کھیل رہے ہیں: روس

2026-08-29
نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ
عالمی خبریں

نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ

2026-08-28
اسرائیل نو ماہ سے زائد عرصے سے تحویل میں رکھے گئے فلسطینی بچے کی لاش واپس کرے گا
عالمی خبریں

اسرائیل نو ماہ سے زائد عرصے سے تحویل میں رکھے گئے فلسطینی بچے کی لاش واپس کرے گا

2026-08-28
حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان
عالمی خبریں

حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان

2026-08-28
Next Post
برطانیہ اور فرانس آگ سے کھیل رہے ہیں: روس

برطانیہ اور فرانس آگ سے کھیل رہے ہیں: روس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.