منگل, اکتوبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

خواتین ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں نیدرلینڈز اور ارجنٹینا آمنے سامنے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-29
in کھیل
A A
خواتین ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں نیدرلینڈز اور ارجنٹینا آمنے سامنے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میدوی دیف نے پال کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

چھ ہندوستانی کھلاڑیوں نے کٹ پار کیا

ایمسٹلوین، 28 اگست (یو این آئی) نیدرلینڈز اور ارجنٹینا نے جمعرات کو اپنے اپنے سیمی فائنل میں سخت مقابلوں کے بعد کامیابی حاصل کرکے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیمیں ہفتہ کو خطاب کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ 2022 کے ورلڈ کپ فائنل کی بھی تکرار ہوگی، جس میں نیدرلینڈز نے کامیابی حاصل کی تھی۔
ایمسٹلوین میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں تین مرتبہ کی دفاعی چیمپئن نیدرلینڈز نے بیلجیم کو 1-0 سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں سخت مقابلہ رہا، تاہم 28ویں منٹ میں فریڈریکے ماتلا نے شاندار ون ہینڈڈ ڈیفلیکشن کے ذریعے گول کرکے میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔ بیلجیم نے برابری کی بھرپور کوشش کی اور میچ کے آخری مرحلے میں فامکے فان ہیل نے گول بھی کیا، لیکن ویڈیو ریویو کے بعد اسے مسترد کردیا گیا۔ نیدرلینڈز نے برتری برقرار رکھتے ہوئے مسلسل آٹھویں مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنالی۔
دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دے کر ساتویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ پہلے دو کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں دفاعی طور پر مضبوط رہیں اور زیادہ مواقع پیدا نہ کرسکیں۔ تیسرے کوارٹر میں ارجنٹینا نے دباؤ بڑھایا، لیکن گول نہ ہوسکا۔ بالآخر 47ویں منٹ میں جولیئٹا جونکاناس نے پنالٹی کارنر کے ایک خوبصورت ویری ایشن پر گیند کو جال میں پہنچا کر ارجنٹینا کو برتری دلائی۔ آسٹریلیا نے آخری لمحات میں برابری کی کوشش کی، لیکن ارجنٹینا کی گول کیپر کرسٹینا کوسینٹو نے شاندار دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔
دریں اثنا، ہندوستانی خواتین ٹیم نے جرمنی کو 3-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں پانچویں مقام حاصل کیا، جو 1974 کے بعد اس کا بہترین نتیجہ ہے۔ ایشیکا نے 43ویں منٹ میں ہندوستان کو برتری دلائی، جس کے ایک منٹ بعد نونیت کور نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور 2-0 کردیا۔ آخری کوارٹر کے آغاز میں نونیت نے اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے ہندوستان کی برتری 3-0 کردی۔ جرمنی کی لین کرنگس نے اختتامی لمحات میں ایک گول کیا، لیکن ہندوستان نے 3-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔
اسپین نے چین کو شوٹ آؤٹ میں 1-0 سے شکست دے کر ساتواں مقام حاصل کیا۔ انگلینڈ نے امریکہ کو 3-1 سے ہرا کر نویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ جاپان نے اسکاٹ لینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر 11واں مقام حاصل کیا۔ آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 13واں مقام حاصل کیا، جبکہ نیوزی لینڈ نے چلی کو 3-2 سے ہرا کر 15ویں پوزیشن اپنے نام کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برازیل اور یوراگوئے کے خلاف کھیلنا ہندوستان کے لیے تاریخی موقع: انور علی

Next Post

ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے لیک امریکہ رکھ دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میدوی دیف نے پال کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

میدوی دیف نے پال کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
چھ ہندوستانی کھلاڑیوں نے کٹ پار کیا
کھیل

چھ ہندوستانی کھلاڑیوں نے کٹ پار کیا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
کھیل

دراوڑ، گِلکرسٹ اور مورگن ممبئی انڈینز کے کوچ کی دوڑ سے باہر

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
کھیل

ڈنمارک کی واحد امید، اینڈرس اینٹونسن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
کھیل

ہندوستان کا ہدف تمغوں کی اپنی سابقہ ریکارڈ تعداد کو مزید بہتر بنانا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
Next Post
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے لیک امریکہ رکھ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.