جمعہ, اگست 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیپال میں سیلاب: عالمی بینک کی 25 ارب روپے کی امداد کی یقین دہانی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-28
in عالمی خبریں
A A
نیپال میں سیلاب: عالمی بینک کی 25 ارب روپے کی امداد کی یقین دہانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ

اسرائیل نو ماہ سے زائد عرصے سے تحویل میں رکھے گئے فلسطینی بچے کی لاش واپس کرے گا

کٹھمنڈو، 27 اگست (یو این آئی) نیپال میں شمالی اضلاع میں تباہ کن سیلاب کے بعد حکومت نے بین الاقوامی امدادی کارروائیوں میں تال میل تیز کردیا ہے۔ عالمی بینک نے ہنگامی امداد کے طور پر 25 ارب روپے تک فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ ہندوستان بھی مالی اور امدادی سامان نیپال بھیج رہا ہے۔
تباہ کن سیلاب میں کم از کم 95 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی شہریوں سمیت سیکڑوں سیاح لاپتہ ہیں۔
نیپال کابینہ نے راسووا، نوواکوت اور دھادنگ کے سیلاب سے متاثرہ مقامی علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے، جس سے حکومت کو ہنگامی بنیاد پر وسائل بروئے کار لانے اور ملکی و بین الاقوامی امداد کے درمیان تال میل قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
عالمی بینک کے نیپال میں کنٹری ڈائریکٹر ڈیوڈ سِسلین نے وزیر خزانہ ڈاکٹر سوارنِم واگلے سے رابطہ کرکے مختلف مالیاتی ذرائع کے ذریعے 25 ارب روپے تک ہنگامی امداد فراہم کرنے کی تیاری سے آگاہ کیا۔ یہ امداد فوری راحت، تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور ضروری عوامی خدمات کی بحالی میں استعمال کی جائے گی۔
ہندوستان نے بھی فوری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ ہندوستانی حکومت نے نیپال سے سیلاب متاثرین کے لیے فوری طور پر درکار امدادی سامان کی فہرست طلب کی ہے، تاکہ اسے تیار کرکے روانہ کیا جاسکے۔ ادویات اور راشن سمیت امدادی سامان ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے انسانی امداد و آفات سے نمٹنے کے پروگرام کے تحت بھیجا جائے گا۔
چین نے بھی نیپال کو فوری مالی امداد فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ چین کے سفیر ژانگ ماؤمنگ نے حکومت نیپال پر زور دیا ہے کہ وہ وزارت خزانہ کے ذریعے ضروری کارروائی مکمل کرے۔
نیپال کے وزیر خزانہ واگلے نے ہندوستان، چین اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کی فوری امداد اور وعدوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امداد کو مؤثر طریقے سے منظم اور ضرورت مند علاقوں تک پہنچانے کے لیے مضبوط تال میل ضروری ہے۔
حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کے بعد سڑکوں، پلوں اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور متاثرہ لوگوں کے روزگار کی بحالی کا طویل مرحلہ بھی درپیش ہوگا۔
نیپال کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس سے بھوٹے کوشی ندی کا راستہ بند ہوگیا اور چین سے آنے والا پانی سیلابی طغیانی کی صورت میں نیپال کی جانب بہہ نکلا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے نیپالی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی سفارتخانے نے بھی راسووا میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں موجود امریکی شہریوں کو دریاؤں کے کناروں اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے، محفوظ اور بلند مقامات پر جانے اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ نے انتہائی بائیں بازو کے سیاسی تشدد کی حمایت کے الزام میں گروپوں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دیں

Next Post

الجزائر کے جنگلات میں آگ، 12 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ
عالمی خبریں

نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ

2026-08-28
اسرائیل نو ماہ سے زائد عرصے سے تحویل میں رکھے گئے فلسطینی بچے کی لاش واپس کرے گا
عالمی خبریں

اسرائیل نو ماہ سے زائد عرصے سے تحویل میں رکھے گئے فلسطینی بچے کی لاش واپس کرے گا

2026-08-28
حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان
عالمی خبریں

حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان

2026-08-28
الجزائر کے جنگلات میں آگ، 12 افراد ہلاک
عالمی خبریں

الجزائر کے جنگلات میں آگ، 12 افراد ہلاک

2026-08-28
امریکہ نے انتہائی بائیں بازو کے سیاسی تشدد کی حمایت کے الزام میں گروپوں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دیں
عالمی خبریں

امریکہ نے انتہائی بائیں بازو کے سیاسی تشدد کی حمایت کے الزام میں گروپوں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دیں

2026-08-28
سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے شہری جوہری ٹیکنالوجی معاہدہ: وائٹ ہاؤس
عالمی خبریں

سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے شہری جوہری ٹیکنالوجی معاہدہ: وائٹ ہاؤس

2026-08-27
بنگلہ دیش کے کیمپوں میںمقیم مسلمانوں نے میانمار میں محفوظ واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے کیمپوں میںمقیم مسلمانوں نے میانمار میں محفوظ واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا

2026-08-27
نیپال میں اچانک سیلاب کے بعد لاپتہ 384 مسافروں میں 105 ہندوستانی شہری شامل
عالمی خبریں

نیپال میں اچانک سیلاب کے بعد لاپتہ 384 مسافروں میں 105 ہندوستانی شہری شامل

2026-08-27
Next Post
الجزائر کے جنگلات میں آگ، 12 افراد ہلاک

الجزائر کے جنگلات میں آگ، 12 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.