سرینگر/۲۷؍ اگست
جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو پولیس محکمے میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے۱۴ پولیس افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ احکامات محکمہ داخلہ کی جانب سے فوری طور پر نافذ العمل قرار دیے گئے ہیں۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق ایم کے سنہا، آئی پی ایس ‘اے ڈی جی ہیڈکوارٹرز کو منتقل کرکے اے ڈی جی سی آئی ڈی، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ نتیش کمار، آئی پی ایس کی جگہ لیں گے۔
نتیش کمار، آئی پی ایس‘ اے ڈی جی سی آئی ڈی جموں و کشمیر کو اے ڈی جی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے، یہ عہدہ فی الحال خالی تھا۔
اتم چند، آئی پی ایس ‘ آئی جی پی پولیس آپریشنز اینڈ سروسز، پولیس ہیڈکوارٹرز کو منتقل کرکے آئی جی پی ریلوے، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ نئی تعیناتی کے ساتھ ساتھ مزید احکامات تک آئی جی پولیس آپریشنز اینڈ سروسز کا اضافی چارج بھی سنبھالتے رہیں گے۔
بھیم سین ٹوٹی، آئی پی ایس ‘آئی جی جموں زون کو منتقل کرکے آئی جی ہیڈکوارٹرز، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
سوجیت کمار، آئی پی ایس آئی جی سکیورٹی جموں و کشمیر کو منتقل کرکے آئی جی کشمیر زون مقرر کیا گیا ہے۔
وویک گپتا، آئی پی ایس ‘آئی جی پی ریلوے جموں و کشمیر کو منتقل کرکے آئی جی سکیورٹی جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
تیجندر سنگھ، آئی پی ایس ‘آئی جی سی آئی ڈی جموں و کشمیر کو منتقل کرکے آئی جی جموں زون مقرر کیا گیا ہے۔ وہ بھیم سین ٹوٹی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
شکتی کمار پاٹھک، آئی پی ایس کو ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن بیورو نامزد کیا گیا ہے۔
مبشر لطیفی عامر، آئی پی ایس ‘ڈی آئی جی پرسنل، پولیس ہیڈکوارٹرز، جو ڈی آئی جی ٹریننگ کا اضافی چارج بھی سنبھال رہے تھے، کو منتقل کرکے ڈی آئی جی آئی آر کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
ساحل سارنگل، آئی پی ایس‘ایس ایس پی ہندواڑہ کو منتقل کرکے ایس ایس پی پلوامہ مقرر کیا گیا ہے۔
سنی گپتا، آئی پی ایس‘ ایڈیشنل ایس پی اننت ناگ کو منتقل کرکے ایس ایس پی کشتواڑ تعینات کیا گیا ہے۔ وہ نریش سنگھ کی جگہ لیں گے۔
طاہر سلیم خان‘ ایس او ٹو آئی جی کشمیر زون کو منتقل کرکے ایس ایس پی ہندواڑہ مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ ساحل سارنگل کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
مظفر احمد شاہ، جے کے پی ایس ‘ایس ایس پی ایس سی ڈبلیو کشمیر کو منتقل کرکے ایس او ٹو آئی جی کشمیر زون تعینات کیا گیا ہے، وہ طاہر سلیم خان کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔
نریش سنگھ، جے کے پی ایس ‘ایس ایس پی کشتواڑ کو منتقل کرکے ایس ایس پی راجوری تعینات کیا گیا ہے۔
یہ احکامات لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر جاری کیے گئے ہیں۔
اس دوران سینئر آئی پی ایس افسر سجیت کمار نے آج باضابطہ طور پر انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، کشمیر زون کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے شری ودھی کمار بردی، آئی پی ایس کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔
اس تقرری سے قبل وہ آئی جی پی سکیورٹی، جموں و کشمیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وسیع انتظامی اور عملی تجربے کے حامل سجیت کمار اس سے قبل کشمیر زون کی تینوں رینجز میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں سینٹرل کشمیر رینج کی قیادت بھی شامل ہے۔
(ندائے مشرق خبر)
۔۔۔۔۔۔۔۔










