پیر, اگست 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہمارے اہداف خیالی نہیں بلکہ حقیقت پسندانہ ہیں :بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-26
in اہم ترین
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صرف سوال نہ پوچھیں، جواب تلاش کریں‘

جمہوری قیادت کا مطلب عوام کو سمجھنا، نئی راہیں پیدا کرنا ہے:سنہا

سرینگر//
اپنی پارٹی کے صدر‘ سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی کے عوامی جلسوں میں بھاری عوامی شرکت سے عندیہ ملتا ہے کہ لوگ اب روایتی سیاسی جماعتوں کی ’مکارانہ‘ پالیسیوں سے اکتا گئے ہیں اور وہ حقیقت پسندانہ سیاست کا ساتھ دینا چاہتے ہیں۔
بخاری پیر کو کھنہ بل ڈاک بنگلہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔
ایک بیان کے مطابق بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی عوام کو مایوس نہیں کریگی کیونکہ روایتی سیاسی جماعتوں کے برعکس اپنی پارٹی نے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے ہیں۔انہوں نے کہا’’ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے اہداف خیالی نہیں بلکہ حقیقت پسندانہ اور قابلِ حصول ہیں۔ ہم یہاں دائمی امن کے قیام کے متمنی ہیں تاکہ اس کے نتیجے میں لوگوں کو ایک ایسا ماحول میسر ہوجائے ، جس سے وہ سیاسی اور معاشی لحاظ سے با اختیار ہوں۔ ایک پر امن ماحول ہی ہمیں وہ سب کچھ فراہم کراسکتا ہے،جو عوام کیلئے اہم ہے‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے مزید کہا’’سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک پر امن ماحول کے نتیجے میں عوام بالخصوص ہمارے نوجوانوں کے محفوظ اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہے‘‘۔
روایتی سیاسی جماعتوں کی ’پر فریب ‘سیاست کو لتاڑتے ہوئے بخاری نے کہا’’روایتی سیاسی جماعتوں کی مکارانہ پالیسیوں اور جھوٹی سیاست نے عوام کو ان تک بھاری نقصانات سے دوچار کردیا ہے۔ ان روایتی سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈروں نے ہمیشہ یہاں کے لوگوں کو ناقابلِ حصول اہداف اور جذباتی نعروں کے پیچھے لگادیا تاکہ وہ خود اقتدار میں رہیں۔ ان کی غیر حقیقت پسندانہ سیاست اور ناقابل حصول اہداف نے لوگوں پر مصیبتوں کے پہاڑ نازل کردیئے ہیں اور لاکھوں نوجوانوں کو یا تو جیلوں یا پھر قبرستانوں میں پہنچا دیا‘‘۔
بخاری نے ’’ان میں سے کچھ جماعتوں اور لیڈروں نے آپ کو اٹانومی دلانے کا وعدہ کیا تھا اور کچھ نے سیلف رول دلانے کا۔ بعض نے رائے شماری کی یقین دہانی کرائی تھی اور بعض نے آزادی دلانے کی۔ کیا ان میں سے کوئی وعدہ پورا ہوا؟ حقیقت یہ ہے کہ اس طرح کے وعدے کرنے والے محض عوام کو گمراہ کررہے تھے تاکہ وہ خود اقتدار کے مزے لوٹتے رہیں‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے یہ بات دہرائی کہ اپنی پارٹی جموں کشمیر کے عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا’’ہم عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق بحال کرانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ ہم سٹیٹ سبجیکٹ قوانین کو واپس لائیں گے اور جموں کشمیر میں تاریخی دربار مو کو بحال کریں گے‘‘۔
بخاری نے عوام کو تلقین کی کہ وہ منشیات کی وبا کے خلاف ’جہاد‘ شروع کریں۔ انہوں نے کہا’’ہم سب کو اس وبا کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ ہم اپنے نوجوانوں کو اس طرح سے تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مثبت معاملات میں کمی درج ‘۳۸۳ نئے کیس سامنے آئے

Next Post

بھارت میں غریب سپنا دیکھ اورپورا بھی کرسکتا ہے:مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

صرف سوال نہ پوچھیں، جواب تلاش کریں‘

2026-08-09
’قوی ارادے سے ایک نیا جموںکشمیر بنایا ہے ‘
اہم ترین

جمہوری قیادت کا مطلب عوام کو سمجھنا، نئی راہیں پیدا کرنا ہے:سنہا

2026-08-09
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

ریاست کی بحالی میں تاخیر سے میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا: عمر عبداللہ

2026-08-09
بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار  گولی لگنے سے مردہ پائے گئے
اہم ترین

راجوری کی نو عمر بیمار لڑکی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی

2026-08-09
۲۰۲۶کے پہلے سات ماہ میں لداخ میں تین لاکھ۳۰ہزار سیاحوں کی آمد
اہم ترین

۲۰۲۶کے پہلے سات ماہ میں لداخ میں تین لاکھ۳۰ہزار سیاحوں کی آمد

2026-08-09
پُرامن احتجاج میں لوگوں کو نقصان پہنچا  ہے تو جواب دہی ضروری ہے:اقوام متحدہ
اہم ترین

پُرامن احتجاج میں لوگوں کو نقصان پہنچا ہے تو جواب دہی ضروری ہے:اقوام متحدہ

2026-08-09
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
اہم ترین

صدر مرمو نے کشمیر کے دو ماہر  بُنکروں کو قومی ہینڈلوم ایوارڈ سے نوازا

2026-08-09
امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس
اہم ترین

خراب موسم اور یاترا ٹریک کی  بحالی کے باعث امرناتھ  یاترا ۹؍ اگست سے معطل

2026-08-09
Next Post
دروپدی مرمو صدر منتخب

بھارت میں غریب سپنا دیکھ اورپورا بھی کرسکتا ہے:مرمو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.