پونچھ؍۲۶؍اگست
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں بدھ کے روز ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی پونچھ سے شیندھارا کی جانب جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار کم از کم 6 افراد کی موت ہوگئی۔
حادثے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
۔۔۔۔۔
ایجنسیاں










