اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندستانی دفاعی صنعتوں کو ملے گی ڈی آر ڈی او کے روایتی میزائل نظام کی ٹیکنالوجی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-26
in قومی خبریں
A A
ہندستانی دفاعی صنعتوں کو ملے گی ڈی آر ڈی او کے روایتی میزائل نظام کی ٹیکنالوجی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی) دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے وژن کو شرمندۂ تعبیر کرنے اور ملک میں میزائل سازی کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے تیار کردہ تمام روایتی میزائل نظام کی ٹیکنالوجی ہندستانی دفاعی صنعت کو ملک میں ہی پیداوار کے لیے منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے سے اب ملک میں دفاعی شعبے کی نجی کمپنیاں بھی میزائل سازی کر سکیں گی اور میزائلوں کی در آمد پر انحصار میں کمی آئے گی۔
وزارتِ دفاع نے منگل کے روز بتایا کہ ٹیکنالوجی کی یہ منتقلی گھریلو صنعتوں کو مقررہ اہلیتوں، سرٹیفکیشن اور ضوابط کی ضروریات کے مطابق دیسی پیداوار کے قابل بنا کر دفاعی شعبے کے سازگار ماحول میں ان کی زیادہ سے زیادہ شراکت کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
وزیرِ دفاع کے دفتر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا، "اس التزام سے میزائل نظام کی ترقی سے صنعتی پیداوار کی طرف کامیابی کے ساتھ آگے بڑھنے کے عمل میں مدد ملے گی۔ یہ جدید دفاعی نظام کی ترقی اور ساخت کے لیے ہندستانی صنعت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ڈی آر ڈی او کی مسلسل کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا مقصد گھریلو پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانا، دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط کرنا نیز سپلائی چین میں ہندستانی ایم ایس ایم ای اور دیگر ٹیکنالوجی شراکت داروں کی شرکت کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔”
اس اقدام کا مقصد عملی صلاحیت میں اضافہ کرنا، در آمدات پر انحصار گھٹانا نیز معیار اور افادیت کو بڑھانے کے لیے گھریلو سطح پر اصلاحات یا تبدیلیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سے ہندستان کے دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبے کی ترقی میں بھی تعاون حاصل ہوگا۔ ڈی آر ڈی او جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کی منتقلی، انہیں اپنی ضروریات کے مطابق ڈھالنے اور دفاعی نظام میں شامل کرنے کے عمل کو آسان بنانے نیز ملک کی دیسی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ہندستانی صنعت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ای ایس ڈی ایس سافٹ ویئر سلوشن کا آئی پی او 28 اگست کو کھلے گا

Next Post

ذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
Next Post
ذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط

ذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.