اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نمن تیواری کے چھ وکٹوں کی بدولت نوئیڈا کنگز نے گورکھپور لائنز کو شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-26
in کھیل
A A
نمن تیواری کے چھ وکٹوں کی بدولت نوئیڈا کنگز نے گورکھپور لائنز کو شکست دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

لکھنؤ، 24 اگست (یواین آئی) تیز گیند باز نمن تیواری کی شاندار گیند بازی (13 رنز دے کر چھ وکٹیں) اور بعد میں بلے بازوں کی پُراعتماد کارکردگی کی بدولت نوئیڈا کنگز نے یوپی ٹی-20 لیگ سیزن-4 کے پیر کو کھیلے گئے بارش سے متاثرہ دوسرے مقابلے میں گور گورکھپور لائنز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
اکانا اسٹیڈیم میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ کو 18،18 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ گور گورکھپور لائنز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 17.5 اوورز میں 112 رنز پر پوری ٹیم گنوا دی۔ جواب میں نوئیڈا کنگز نے 16.1 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی۔
میچ کے ہیرو نمن تیواری رہے، جنہوں نے 3.5 اوورز میں محض 13 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ وہ یوپی ٹی-20 لیگ میں ایک اننگز میں بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرنے والے گیند باز بن گئے۔
گورکھپور لائنز کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ دوسرے اوور میں نمن تیواری نے سلامی بلے باز ابھے پرتاپ سنگھ (10) کو بولڈ کرکے پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد چوتھے اوور میں انہوں نے کپتان آریان جویال (2) کو آؤٹ کرکے گورکھپور کی مشکلات بڑھا دیں۔ ٹیم ابتدائی جھٹکوں سے سنبھل بھی نہیں پائی تھی کہ ساتویں اوور میں ونش نے آریان چودھری (15) اور پرنس یادو (10) کو آؤٹ کردیا۔
اس کے بعد 13ویں اوور میں نمن نے شیوم شرما (3) کو وکٹ کیپر آدتیہ شرما کے ہاتھوں کیچ کرایا اور اسی اوور میں سدھارتھ یادو (18) کو کپتان پرشانت ویر کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین بھیج دیا۔ نچلے نمبر کے بلے باز پرتھ پہلاوت (14) اور انکیت چودھری (14) نے کچھ دیر مزاحمت کی، لیکن ٹیم بڑا اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
113 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نوئیڈا کنگز کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی۔ دوسرے اوور میں مادھو کوشک (8) وشال کمار کی گیند پر واسو وتس کو کیچ دے بیٹھے۔ پانچویں اوور میں شعیب صدیقی (13) بھی واسو وتس کا شکار بنے۔ ٹیم نے 35 رنز کے اسکور تک اپنے دو وکٹیں گنوا دی تھیں۔
اس کے بعد روی سنگھ (19) کو وشال نشاد نے آؤٹ کیا، جبکہ انویش چودھری (13) شیوم شرما کی گیند پر سدھارتھ یادو کو کیچ دے بیٹھے۔ آدتیہ شرما نے 35 رنز کی مفید اننگز کھیلی، لیکن وہ بھی شیوم شرما کا شکار ہوگئے۔ اننگز کے 16ویں اوور میں کارتک سدھو (2) کو واسو وتس نے آؤٹ کردیا۔
نوئیڈا کنگز کو ایک موقع پر جیت کے لیے 13 گیندوں پر صرف چھ رنز درکار تھے۔ اس کے بعد کپتان پرشانت ویر نے 17ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر زوردار چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔ پرشانت نے 10 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 20 رنز بنائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈ چیمپئن بننا اب ناممکن خواب نہیں: گایاتری گوپی چند

Next Post

ہندوستاں اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا: جے شنکر کی پوتن سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی
کھیل

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

2026-10-11
منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے
کھیل

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

2026-10-11
کھیل

چائنا اوپن: ژینگ کا سیمی فائنل میں مرٹنز سے مقابلہ

2026-10-11
کھیل

چین آئچی ناگویا ایشین پیرا گیمز میں 312 ایتھلیٹس بھیجے گا

2026-10-11
کھیل

ویدیہی چودھری نے تیسری فینیسٹا اوپن ٹرافی جیتی، مان کیشروانی مردوں کے چیمپئن

2026-10-11
16ویں ہاکی انڈیا سینئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ کل جھانسی میں شروع ہوگی
کھیل

16ویں ہاکی انڈیا سینئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ کل جھانسی میں شروع ہوگی

2026-10-10
کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ میں پارس گپتا اور دھوج ہریا کی فاتحانہ شروعات
کھیل

کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ میں پارس گپتا اور دھوج ہریا کی فاتحانہ شروعات

2026-10-10
کھیل

جیت راول کا پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

2026-10-10
Next Post
ہندوستاں اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا: جے شنکر کی پوتن سے ملاقات

ہندوستاں اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا: جے شنکر کی پوتن سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.