ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں، ادھم پور کے راستے سرینگر  کیلئے تیسری وندے بھارت ٹرین چلائی جائے گی:مرکز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
بڑے جو و خروش کے ساتھ جموں،سرینگر براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باقاعدہ آغاز

Jammu: Vande Bharat Express en route to Srinagar from Jammu as it commences regular service for the general public, at Bajalta, in Jammu, Saturday, May 2, 2026. (PTI Photo)(PTI05_02_2026_000071A)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 جموں/ ۲۰ ؍اگست

            بھارتی ریلوے ادھم پور کے راستے جموں اور سری نگر کے درمیان تیسری وندے بھارت ٹرین شروع کرنے جا رہی ہے۔ نئی سروس مسافروں کو سفر کا ایک اور متبادل فراہم کرے گی اور جموں و کشمیر کے دونوں شہروں کے درمیان ٹرینوں کی گنجائش میں اضافہ کرے گی۔

            اس وقت جموں اور سری نگر کے درمیان دو وندے بھارت ٹرینیں چار سروسز کے ساتھ چل رہی ہیں۔ وادیٔ کشمیر کے لیے دونوں وندے بھارت ٹرینیں ۶ جون ۲۰۲۵ کو متعارف کرائی گئی تھیں اور ابتدا میں یہ ٹرینیں شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اور سری نگر کے درمیان چلائی جاتی تھیں۔

متعلقہ

’جموں و کشمیر جی سی سی کمپنیوں کا مرکز بن سکتا ہے‘

کشمیر میں نایاب مارخور کی تعداد میں اضافہ، تازہ سروے میں حوصلہ افزا انکشاف

            ۳۰ ؍اپریل ۲۰۲۶ سے ان خدمات کو جموں توی ریلوے اسٹیشن تک توسیع دے دی گئی، جس کے بعد مسافروں کو جموں اور سری نگر کے درمیان براہِ راست وندے بھارت ریل رابطہ حاصل ہوگیا۔

            ریلوے کے مطابق دونوں وندے بھارت ٹرینیں آغاز کے بعد سے مکمل مسافروں کے ساتھ چل رہی ہیں۔ مسافروں کی زیادہ مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے نے ہر ٹرین میں کوچوں کی تعداد ۱۶ سے بڑھا کر ۲۰ کر دی ہے۔

            مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کا خط بھی شامل تھا۔ خط میں ویشنو نے کہا کہ شہید کیپٹن تشار مہاجن ادھم پور کے راستے جموں توی اور سری نگر کے درمیان تیسری وندے بھارت ایکسپریس چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

            نئی سروس ٹرین نمبر۲۶۴۰۷/۲۶۴۰۸جموں توی-سری نگر-جموں توی وندے بھارت ایکسپریس کے طور پر چلائی جائے گی۔

            فی الحال جموں توی اور سری نگر کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کے راستے میں چار اسٹیشنوں پر قیام ہوتا ہے۔ ان میں شہید کیپٹن تشار مہاجن ادھم پور، شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا، ریاسی اور بانہال شامل ہیں۔

            وندے بھارت ایکسپریس ۲۶۹ کلومیٹر کا فاصلہ ۴ گھنٹے ۴۵ منٹ میں طے کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و  حرکت کے بعد تلاشی آپریشن ایجنسیاں

Next Post

’وندے ماترم کے بارے کانگریس کا فیصلہ خوشامد پر مبنی ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر جی سی سی کمپنیوں کا مرکز بن سکتا ہے‘

2026-10-10
کشمیر میں نایاب مارخور کی تعداد میں اضافہ، تازہ سروے میں حوصلہ افزا انکشاف
اہم ترین

کشمیر میں نایاب مارخور کی تعداد میں اضافہ، تازہ سروے میں حوصلہ افزا انکشاف

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’شملہ معاہدے کے بعد یواین فوجی مبصر گروپ کی افادیت ختم ہوچکی ہے‘

2026-10-10
 سڑک کنارے فروخت ہونے والی غذائی اشیاء کی جانچ کا عمل تیز
اہم ترین

 سڑک کنارے فروخت ہونے والی غذائی اشیاء کی جانچ کا عمل تیز

2026-10-10
اہم ترین

سوپور میں آگ لگنے سے سیب  ذخیرہ کرنے کا گودام خاکستر رام بن مدرسے میں بھی آگ

2026-10-10
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں سی آئی ایس ایف اہلکار کی گولی لگنے سے موت

2026-10-10
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں مسافر گاڑی حادثے کا، شکار، دو افراد ہلاک، پانچ شدید زخمی

2026-10-10
Next Post
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ

’وندے ماترم کے بارے کانگریس کا فیصلہ خوشامد پر مبنی ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.