پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنوبی کوریا، اپنی مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-20
in عالمی خبریں
A A
جنوبی کوریا، اپنی مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

سیئول، 19 اگست (یو این آئی) جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا ہے کہ وہ 2030 میں اپنی مدتِ صدارت ختم ہونے سے قبل زمانہ جنگ میں جنوبی کوریا مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینا چاہتے ہیں۔
یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق لی نے منگل کے روز کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مذکورہ منتقلی حکومت کے اصل منصوبے کے مطابق ان کے دورِ صدارت کے دوران ہی مکمل ہونی چاہیے۔
لی نے حکام کو جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کے حصول کے منصوبوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا ہےکہ جنوبی کوریا کی اپنی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی کوششیں امریکہ کے ساتھ اس کے اتحاد کو کمزور کرنے کی بجائے مزید مضبوط بنانے والی ہونی چاہئیں۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے 1950 سے 1953 کی جنگِ کوریاکے دوران زمانہ جنگ میں جنوبی کوریا مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ کی زیرِ قیادت اقوام متحدہ کمان کے حوالے کیا تھا۔
بعد ازاں 1978 میں یہ کنٹرول جنوبی کوریا۔امریکہ مشترکہ افواج کی کمان کے اختیار میں آ گیا۔ سیئول نے 1994 میں زمانہ امن کا آپریشنل کنٹرول واپس حاصل کر لیا تھا تاہم زمانہ جنگ کا آپریشنل کنٹرول اب بھی امریکی کمان کے تحت ہے۔
لی نے یہ بیانات، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پینٹاگون کو جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کرنے کی ہدایت دینے سے متعلقہ بیان کے بعد جاری کئے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ مشقوں کو محدود کرنے کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کو فروغ دینا ہے۔
امریکہ اور جنوبی کوریا نے پیر کے روز اپنی سالانہ الچی فریڈم شیلڈ فوجی مشقوں کا آغاز کیا تھا۔
لی نے کہا ہے کہ ” اتحاد مضبوط ہونےکی صورت میں سلامتی کی بنیاد بھی مزید مضبوط ہو جائے گی”۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ جیسے جیسے جنوبی کوریا اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا، ایک اتحادی کی حیثیت سے اس کی اہمیت بھی بڑھے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے انتہائی اہم ہے: جاپان

Next Post

دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر پر مبینہ حملے کی این ایس یو آئی نے شدید مذمت کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی
عالمی خبریں

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

2026-10-10
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

2026-10-10
جنوبی کوریا نے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا تجربہ کیا
عالمی خبریں

جنوبی کوریا نے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا تجربہ کیا

2026-10-10
نیپال میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے چار طلبہ سمیت پانچ افراد ہلاک، 14 زخمی
عالمی خبریں

نیپال میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے چار طلبہ سمیت پانچ افراد ہلاک، 14 زخمی

2026-10-10
عالمی خبریں

فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو ‘فائرنگ اسکواڈ سے دی جانے والی سزائے موت کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی: پینٹاگن

2026-10-10
عالمی خبریں

ترکیہ اور چین کے مابین سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا معاہدہ

2026-10-10
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’شملہ معاہدے کے بعد یواین فوجی مبصر گروپ کی افادیت ختم ہوچکی ہے‘

2026-10-10
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

یو این میںبھارت کا پاکستان پر دہشت گردی پروہرے معیار اپنانے کا الزام

2026-10-09
Next Post
دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر پر مبینہ حملے کی این ایس یو آئی نے شدید مذمت کی

دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر پر مبینہ حملے کی این ایس یو آئی نے شدید مذمت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.