پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

صوبائی کمشنر کا عید میلاد النبی ؐ اور بعد ازاں آنے والے  جمعہ کے انتظامات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۹؍ اگست

                عید میلاد النبیؐ اور اس کے بعد آنے والے جمعہ کے پیش نظر ڈویژنل کمشنر کشمیر انشل گرگ نے بدھ کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرکے کشمیر ڈویژن کی بڑی مساجد اور زیارت گاہوں میں انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید مستحکم بنانے کی ہدایات دیں۔

                ڈویژنل کمشنر نے اہم مذہبی مقامات پر ضروری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، جن میں حضرت بل زیارت گاہ، جناب صاحب صورہ، آثر شریف کلاش پورہ، آہم شریف بانڈی پورہ، کبامرج اننت ناگ اور پیتھ مکھامہ بڈگام کے علاوہ دیگر مساجد اور زیارت گاہیں شامل ہیں جہاں شب خوانی اور نمازوں کے لیے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ

جموں کشمیر عالمی صلاحیتی مراکز کے قیام کیلئےتیار

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

                گرگ نے حضرت بل زیارت گاہ کے انتظامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی، جہاں ایک لاکھ سے زائد عقیدت مندوں کی اجتماعی اور شب کی نمازوں میں شرکت متوقع ہے۔ انشل گرگ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ پورے موقع کے دوران تمام انتظامات مکمل طور پر فعال رکھے جائیں۔

                چیف انجینئر کے پی ڈی سی ایل کو حضرت بل میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈی جی سیٹس کے ذریعے قابل اعتماد متبادل انتظام رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ محکمہ پی ایچ ای کو پینے کے پانی کے لیے مناسب تعداد میں مقامات قائم کرنے اور ہنگامی ضرورت کے لیے واٹر ٹینکروں کو دستیاب رکھنے کو کہا گیا۔

                عقیدت مندوں کی آسان آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس سی ایل، ایس آر ٹی سی اور اے آر ٹی او کو مناسب تعداد میں بسیں اور ای آٹو تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی، جن کی خدمات رات گئے تک جاری رکھنے کو کہا گیا۔ ٹریفک پولیس سری نگر کو مختلف اضلاع سے آنے والے زائرین کے لیے جامع روٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ ٹریفک جام سے بچا جا سکے اور آمدورفت کو ہموار بنایا جا سکے۔

                مناسب پناہ گاہ اور ہجوم کو منظم کرنے کی سہولیات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے وقف حکام کو ہدایت دی کہ مقررہ مذہبی مقامات پر خیموں کے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔

                کمشنر ایس ایم سی کو حضرت بل زیارت گاہ اور اس کے گردونواح میں وسیع پیمانے پر صفائی ستھرائی مہم چلانے کی ہدایت دی گئی۔

                عوامی صحت کے تحفظ کے لیے مشترکہ مارکیٹ انسپیکشن ٹیموں کو بازاروں اور مذہبی مقامات کے اطراف اشیائے خوردونوش کے معیار، حفظان صحت کے اصولوں اور قیمتوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ انشل گرگ نے واضح کیا کہ مقررہ معیار کی خلاف ورزی کرنے یا زائد قیمتیں وصول کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

                محکمہ صحت کو طبی کیمپ قائم کرنے اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق طبی عملہ تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنانے کے لیے حساس اور اہم مقامات پر فائر ٹینڈرز تعینات کرنے کو کہا گیا۔

                اجلاس میں شریک مذہبی رہنماؤں نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کیے جا رہے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

                ڈپٹی کمشنروں کو مذہبی موقع کے دوران عوام کے لیے ضروری اشیاء اور خدمات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

                دریں اثنا، ڈپٹی کمشنروں نے اپنے اپنے اضلاع میں کیے جا رہے انتظامات اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں ڈویژنل کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

۔۔۔۔۔۔۔

 

(ڈی آئی پی آر )

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چار اضلاع میں ہیروئن کے ساتھ چھ مبینہ منشیات فروش گرفتار

Next Post

بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ نالہ سندران میں ڈوب کر جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زوجیلا سرنگ کی آخری ۲ء۵میٹر کی رکاوٹ بھی ختم، کشمیر اور لداخ سرنگ کے ذریعے جڑ گئے
اہم ترین

جموں کشمیر عالمی صلاحیتی مراکز کے قیام کیلئےتیار

2026-10-11
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے‘

2026-10-11
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

وادی بھر میں انڈیا بلاک کے احتجاجی مارچ‘سی ای سی گیانیش کمار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

2026-10-11
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

’بی جے پی عمر سرکار کے خلاف ضلع سطح پر احتجاجی مہم چلائے گی‘

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

پی او کے میں مقیم دو ملزمان کی  ایک کروڑ روپے مالیت کی  جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے  قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد

2026-10-11
Next Post
کٹھوعہ میں تین افراد نالہ میں ڈوب گئے ، ریسکیو آپریشن جاری

بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ نالہ سندران میں ڈوب کر جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.