منگل, اگست 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سُتھار اور جڈیجہ نے سری لنکا کو 284 رنز پر سمیٹا، ہندستان کو 178 رنز کی برتری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-18
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے اترے گی

گال، 17 اگست (یواین آئی) مانو ستھار (چار وکٹ) اور رویندر جڈیجہ (تین وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت ہندستان نے پیر کے روز پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم کو 284 رنز کے اسکور پر سمیٹ کر 178 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی۔ تاہم سونل دنوشا (100) اور نروشن ڈکویلا (80) کی شاندار اننگز کے بل بوتے پر سری لنکا نے فالو آن بچا لیا۔
سری لنکا کی اننگ ختم ہونے کے بعد بالآخر بارش آ گئی… امپائر نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے، یعنی تیسرے دن کے اختتام تک ہندستان کے پاس 178 رنز کی بڑی برتری ہے، ابھی دو دن کا کھیل باقی ہے لیکن روشنی کب تک اجازت دیتی ہے وہ اہم ہے۔ ہندستان کی نظر دوسری اننگ میں کم از کم 250 رنز بنانے پر ضرور ہوگی تاکہ سری لنکا کے سامنے چوتھی اننگ میں 400 سے زیادہ کا ہدف رکھا جا سکے۔
چائے کے وقفے کے بعد پرسدھ کرشنا نے نروشن ڈکویلا کو آؤٹ کر کے ہندستان کو چھٹی کامیابی دلائی۔ نروشن ڈکویلا نے 115 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے (80) رنز بنائے۔ اس کے تھوڑی دیر بعد رویندر جڈیجہ نے کیشرا نوانتھا (دو) کا شکار کر لیا۔ پربھات جے سوریا (10) کو مانو ستھار نے آؤٹ کیا۔ 79ویں اوور کی پہلی گیند پر جڈیجہ نے اپنی سنچری مکمل کر چکے سونل دنوشا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے سری لنکا کو بڑا جھٹکا دیا۔ سونل دنوشا نے 168 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے (100) رنز بنائے۔ 80ویں اوور کی چوتھی گیند پر مانو ستھار نے لاہیرو کمارا (10) کو پنت کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ کرا کے 284 رنز کے اسکور پر سری لنکا کی پہلی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ اسی کے ساتھ ہندستان کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 178 رنز کی برتری مل گئی۔
اس سے پہلے دوپہر کے کھانے کے بعد نروشن ڈکویلا اور سونل دنوشا کی جوڑی نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ چائے کے وقفے تک دونوں بلے بازوں کے درمیان 185 گیندوں میں 124 رنز کی شراکت ہو چکی تھی۔ پہلا سیشن جہاں پوری طرح سے ہندستان کے نام رہا تھا جہاں ہندستانی گیند بازوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، وہیں دوسرے سیشن میں ڈکویلا اور دنوشا نے جوابی حملہ کرتے ہوئے زبردست واپسی کی۔ اس سیشن میں 29 اوورز میں 4 کے رن ریٹ سے سری لنکا نے 116 رنز بنائے اور خاص بات یہ رہی کہ کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔
صبح ہندستان نے سری لنکا کے خلاف 462 رنز کا بڑا اسکور بنانے کے بعد سری لنکا کے 99 رنز پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے میچ پر اپنی مضبوط گرفت بنا لی تھی۔ ہندستان نے آج نو وکٹوں پر 460 کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور آل آؤٹ ہونے سے پہلے صرف دو رنز مزید جوڑے۔ اسیتا فرنانڈو نے پرسدھ کرشنا کو سات گیندوں پر دو رنز پر آؤٹ کر کے 462 رنز پر ہندستانی اننگز کا خاتمہ کیا۔ کلدیپ یادو 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس کے بعد ہندستانی گیند بازوں نے سری لنکا پر دباؤ بنانے میں ذرا بھی دیر نہیں کی۔ محمد سراج نے سری لنکا کو اننگ کی دوسری ہی گیند پر پہلا جھٹکا دیا۔ انہوں نے نشان فرنانڈو کو اپنی باہر کی طرف جاتی گیند پر پھنسایا اور گیند ان کے بلے کا کنارہ لے کر فرسٹ سلپ میں کھڑے دیودت پڈیکل کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ فرنانڈو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
لاہیرو ادارا اور دنیش چانڈیمل نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن ڈیبیو کرنے والے مانو ستھار نے اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کر لی۔ ستھار نے گیند کو آف اسٹمپ پر رکھا اور چنڈیمل کو آگے بڑھ کر کھیلنے کے لیے مجبور کیا؛ گیند ٹرن ہو کر باہر نکلی اور ان کے دستانوں کو چھو گئی۔ رشبھ پنت نے شاندار کیچ لپک کر چنڈیمل کو چار رنز پر پویلین بھیج دیا۔
اُدارا نے تھوڑی دیر کے لیے جوابی حملہ کیا، چھ باؤنڈریز لگائیں اور ایک زبردست کٹ شاٹ کے ساتھ سری لنکا کا اسکور 50 تک پہنچایا۔ لیکن آخر کار ستھار ہی حاوی رہے۔ اسپنر نے تھوڑی چھوٹی گیند ڈالی اور ادارا نے کٹ کرنے کی کوشش کی، لیکن گیند بلے کے اوپری حصے سے لگ کر بیک ورڈ پوائنٹ کی طرف چلی گئی، جہاں یشسوی جیسوال نے آسانی سے کیچ پکڑ لیا۔ اڈارا نے 44 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔
اس کے بعد کامندو مینڈس پچ پر آگے بڑھے اور کلدیپ کی گیند پر پش ڈرائیو کرنے کی کوشش کی، لیکن شاٹ پر کنٹرول نہیں رکھ سکے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ گیند شارٹ ایکسٹرا کور سے پہلے ہی گر جائے گی، لیکن گل نے اپنی بائیں جانب پوری لمبائی میں ڈائیو لگائی اور زمین سے کچھ انچ اوپر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ لپک لیا۔ مینڈس 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکن کپتان دھننجے ڈی سلوا نے ہندستانی اٹیک کا سامنا کرنے کی کوشش کی اور کچھ باؤنڈریز لگا کر اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ وہ کافی پرسکون نظر آ رہے تھے، لیکن تبھی رویندر جڈیجہ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر کے کلاسیک انداز میں انہیں آؤٹ کر دیا۔
‘راؤنڈ دی وکٹ’ گیند بازی کرتے ہوئے جڈیجہ نے گیند کو مڈل اسٹمپ کے آس پاس پچ کرایا اور دھننجے کو ڈیفنس کے لیے آگے آنے پر مجبور کیا۔ گیند اتنی گھومی کہ بلے کا بیرونی کنارہ لے کر نکل گئی اور فرسٹ سلپ پر کھڑے کے ایل راہل نے نیچے جھک کر شاندار کیچ لپک لیا۔
دھننجے 41 گیندوں میں 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ہندستان کی جانب سے مانو ستھار نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ رویندر جڈیجہ کو تین وکٹیں ملیں۔ محمد سراج اور کلدیپ یادو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولار اوپن کا دوسرا ایڈیشن 18 اگست سے شروع ہوگا

Next Post

ایشیائی کھیلوں میں درویش رسولی افغانستان ٹیم کے کپتان ہوں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا
کھیل

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

2026-08-18
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے اترے گی
کھیل

ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے اترے گی

2026-08-18
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں درویش رسولی افغانستان ٹیم کے کپتان ہوں گے

2026-08-18
کھیل

کولار اوپن کا دوسرا ایڈیشن 18 اگست سے شروع ہوگا

2026-08-18
پڈیکل نے گنگولی کی نمبر تین کی پرانی جگہ سنبھالی، ہندوستان کے مخصوص بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے کلب میں شامل
کھیل

پڈیکل نے گنگولی کی نمبر تین کی پرانی جگہ سنبھالی، ہندوستان کے مخصوص بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے کلب میں شامل

2026-08-16
امپائر کے فیصلے سے پہلے اسمتھ کے ریویو لینے پر وارنر نے حیرت ظاہر کی
کھیل

امپائر کے فیصلے سے پہلے اسمتھ کے ریویو لینے پر وارنر نے حیرت ظاہر کی

2026-08-16
ہندوستان کے تاریخی 600 ویں ٹیسٹ میں دیودت پڈیکل کی ناٹ آؤٹ سنچری
کھیل

ہندوستان کے تاریخی 600 ویں ٹیسٹ میں دیودت پڈیکل کی ناٹ آؤٹ سنچری

2026-08-16
ہرمن پریت کے دو گول، ہندوستان نے ویلز کو 3-1 سے شکست دی
کھیل

ہرمن پریت کے دو گول، ہندوستان نے ویلز کو 3-1 سے شکست دی

2026-08-16
Next Post

ایشیائی کھیلوں میں درویش رسولی افغانستان ٹیم کے کپتان ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.