منگل, اکتوبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا 161 رنز پر 4 وکٹ گنوا کر مشکلات کا شکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-16
in کھیل
A A
آسٹریلیا 161 رنز پر 4 وکٹ گنوا کر مشکلات کا شکار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

ڈارون (آسٹریلیا)، 15 اگست (یو این آئی) محمود حسن (دو وکٹ)، تائج الاسلام اور مہدی حسن معراج (ایک ایک وکٹ) کی شاندار بالنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو اسٹمپ کے وقت تک آسٹریلیا کے 161 رنز پر چار وکٹ حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
بنگلہ دیش کو 426 رنز کے اسکور پر روکنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں بلے بازی کے لیے اتری آسٹریلیا کو محمود حسن نے دوسرے ہی اوور میں جیک ویدرالڈ (صفر) کو بولڈ اؤٹ کر کے پہلا دھچکا دیا۔ 11ویں اوور میں محمود نے ٹریوس ہیڈ (17) کو بولڈ کر کے بنگلہ دیش کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد مارنس لابوشین اور اسٹیو اسمتھ نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 20ویں اوور میں تاج الاسلام نے لابوشین (31) کو بولڈ کر کے آسٹریلیا کو تیسرا دھچکا دیا۔ 38ویں اوور میں مہدی حسن معراج نے نصف سنچری کی طرف بڑھ رہے اسٹیو اسمتھ (44) کو اپنی ہی گیند پر آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کی جھولی میں چوتھا وکٹ ڈال دیا۔ اسٹیو اسمتھ نے اپنی اننگز میں 88 گیندوں کا سامنا کیا اور چار چوکے لگائے۔ دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت آسٹریلیا نے چار وکٹوں پر 161 رنز بنا لیے ہیں۔ کیمرون گرین (ناٹ آؤٹ 43) اور ایلکس کیری (ناباد 19) رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 94 گیندوں میں 39 رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔
اس سے قبل آج یہاں جوش ہیزل ووڈ (چھ وکٹ) کی بہترین بالنگ کے دم پر آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کو 426 رنز کے اسکور پر روک دیا۔ بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی بنیاد پر 228 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
بنگلہ دیش نے کل کے چھ وکٹوں پر 351 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ آج صبح کے سیشن میں ابھی اسکور میں تین رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ ہیزل ووڈ نے حسن محمود (14) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے تائج الاسلام نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن ہیزل ووڈ نے انہیں بھی اپنے جال میں پھنسا کر 17 رنز پر رخصت کر دیا۔ 134ویں اوور میں ہیزل ووڈ نے مہدی حسن معراج کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے اپنا پانچویں وکٹ حاصل کیا۔ مہدی حسن معراج نے 154 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے چار اوورز کے بعد ہیزل ووڈ نے عبادت حسین (سات) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کا 426 رنز کے اسکور پر خاتمہ کر دیا۔ تاہم بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی بنیاد پر 228 رنز کی برتری مل گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چھ وکٹ حاصل کئے۔ مچل اسٹارک کو دو وکٹ ملے۔ نیتھن لائن اور پیٹ کمنز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی توجہ بہترین کارکردگی پر مرکوز

Next Post

یش گرگ کی آل راؤنڈ کارکردگی، میرٹھ ماویرکس کی سنسنی خیز جیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی
کھیل

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

2026-10-11
منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے
کھیل

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

2026-10-11
کھیل

چائنا اوپن: ژینگ کا سیمی فائنل میں مرٹنز سے مقابلہ

2026-10-11
کھیل

چین آئچی ناگویا ایشین پیرا گیمز میں 312 ایتھلیٹس بھیجے گا

2026-10-11
کھیل

ویدیہی چودھری نے تیسری فینیسٹا اوپن ٹرافی جیتی، مان کیشروانی مردوں کے چیمپئن

2026-10-11
16ویں ہاکی انڈیا سینئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ کل جھانسی میں شروع ہوگی
کھیل

16ویں ہاکی انڈیا سینئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ کل جھانسی میں شروع ہوگی

2026-10-10
کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ میں پارس گپتا اور دھوج ہریا کی فاتحانہ شروعات
کھیل

کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ میں پارس گپتا اور دھوج ہریا کی فاتحانہ شروعات

2026-10-10
کھیل

جیت راول کا پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

2026-10-10
Next Post
یش گرگ کی آل راؤنڈ کارکردگی، میرٹھ ماویرکس کی سنسنی خیز جیت

یش گرگ کی آل راؤنڈ کارکردگی، میرٹھ ماویرکس کی سنسنی خیز جیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.