بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نالسر کے لاء گریجویٹس کے خلاف بار کونسل کے حکم پر سی جے آئی کا سخت تبصرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-15
in قومی خبریں
A A
نالسر کے لاء گریجویٹس کے خلاف بار کونسل کے حکم پر سی جے آئی کا سخت تبصرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) کے حیدرآباد میں واقع نیشنل اکیڈمی آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (نالسر) کے 2026 بیچ کے طلباء کی وکالت کی رجسٹریشن پر روک لگانے کے سرکولر پرسپریم کورٹ نے جمعہ کے روز شدید اعتراض ظاہر کیا۔ معاملے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سوریہ کانت کی صدارت والی بنچ نے واضح طور پر کہا کہ طلباء کو احتجاج کرنے کا حق ہے اور اس معاملے میں بی سی آئی کے مداخلت کا کوئی حق نہیں بنتا۔
چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ نے ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ چیف جسٹس سوریہ کانت نے زبانی طور پر کہا، "طلباء کو پرامن احتجاج کا حق ہے۔ انہیں کون روک سکتا ہے؟ یہ میرے اور طلباء کے درمیان کی بات ہے، اس میں مداخلت کرنے والا بی سی آئی کون ہوتا ہے؟”
عدالت عظمی نے بی سی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ بی سی آئی یا کوئی بھی دیگر ریاستی ایڈووکیٹ کونسل، نالسر کے طلباء یا فیکلٹی کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کرے گی۔ سماعت کے دوران بی سی آئی کے وکیل نے بنچ کو بتایا کہ متعلقہ سرکولر پہلے ہی واپس لے لیا گیا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت دو ہفتے بعد مقرر کی۔
اصل میں، جمعرات کو بی سی آئی کے صدر منن کمار مشرا نے ایک سرکولر جاری کر کے تمام ریاستی بار کونسلوں کو ہدایت دی تھی کہ اگلے حکم تک نالسر کے 2026 بیچ کے گریجویٹس کی بطور ایڈووکیٹ رجسٹریشن نہ کی جائے۔ نالسر کی تقسیمِ اسناد کی تقریب میں چیف جسٹس سوریہ کانت کو مدعو کرنے کے معاملے میں طلباء کی احتجاجی مہم کے بعد بی سی آئی نے یہ قدم اٹھایا تھا۔
بی سی آئی نے کہا تھا کہ وہ ان الزامات کی جانچ کر رہی ہے جو نالسر کی تقریب میں چیف جسٹس سوریہ کانت کی شرکت کے خلاف چلائی گئی مہم سے جڑے ہیں۔ بی سی آئی نے ان لوگوں کی شناخت کرنے والی رپورٹ مانگی تھی جو مبینہ طور پر اس میں شامل تھے اور کہا تھا کہ معلومات کی چھان بین کے بعد 19 اگست کو اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
بی سی آئی کے اس قدم کی قانونی اور سماجی حلقوں میں شدید تنقید ہوئی۔ پرزور مخالفت کے بعد بی سی آئی نے اپنے فیصلے کو بدلتے ہوئے کہا کہ طلباء کا بڑا حصہ بے قصور ہے اور انہیں کچھ لوگوں کے رویے کی سزا نہیں دی جا سکتی۔ اس کے بعد بی سی آئی نے روک ہٹاتے ہوئے سرکولر واپس لے لیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ نالسر ملک کے سب سے معتبر لاء یونیورسٹیز میں سے ایک ہے اور اس کا قیام 1998 میں عمل میں آیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اروناچل میں چین کے ذریعے گشت روکنے کا دعویٰ تشویش ناک، مودی حکومت کی خاموشی اور زیادہ خطرناک: راہل گاندھی

Next Post

آکاشوانی کے پروگرام میں آزادی کے تمام رنگ نمایاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post

آکاشوانی کے پروگرام میں آزادی کے تمام رنگ نمایاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.