ممبئی// آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن نتن مینن ان دس عہدیداروں میں شامل ہیں جنہیں بی سی سی آئی کے امپائرز کے نئے متعارف کرائے گئے اے پلس زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔
اس میں شامل دیگر چار بین الاقوامی امپائرز انیل چودھری، مدن گوپال جےرامن، وریندر شرما اور کے این اننتا پدمنابھن ہیں۔ روہن پنڈت، نکھل پٹوردھن، سداشیو ائیر، الہاس گاندھے اور نودیپ سنگھ سدھو بھی اے پلس کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
سی شمش الدین سمیت 20 امپائرگروپ اے میں ہیں، جبکہ گروپ بی میں 60، گروپ سی میں 46 اور گروپ ڈی میں 11 امپائرز ہیں، جو 60-65 کی عمر کے گروپ میں آتے ہیں۔ سابق بین الاقوامی امپائر کے ہری ہرن، سدھیر آسنانی اور امیش صاحبہ اور بی سی سی آئی امپائروں کی سب کمیٹی کے ارکان کے ذریعہ کئے گئے کاموں کے بعد جمعرات کو ایپکس کونسل کی میٹنگ میں مکمل فہرست پیش کی گئی۔
اے پلس اور اے کیٹیگری کے امپائرز کو فرسٹ کلاس میچ کے لیے 40 ہزار روپے یومیہ ملیں گے جبکہ بی اور سی کیٹیگری کے امپائرز کو یومیہ 30 ہزار روپے ملیں گے۔ حالانکہ فہرست کو”امپائرز کی اپ گریڈیشن” کے طور پر پیش کی گئی تھی، بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے واضح کیا کہ بورڈ نے گروپ بنائے ہیں۔ افسرنے کہا، "یہ گریڈنگ نہیں ہے۔ اے پلس نئی کیٹگری کا گروپ ہے۔ کوئی کہہ سکتا ہے، اے پلس اور اے میں بہترین ہندوستانی امپائر ہوں گے۔ بی اور سی کیٹیگری کے امپائر بھی اچھے ہیں۔”
"جب رنجی ٹرافی کے ساتھ شروع ہونے والے ٹاپ ڈومیسٹک ایونٹس میں ڈیوٹیزسونپنے کی بات آتی ہے تو گروپ وار ترجیح دی جائے گی۔ 2021-2022 سیزن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعدگروپ بندی کی گئی ہے۔”
کووڈ-19 کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ، بی سی سی آئی نے دوسال بعد 2022-23 میں مکمل گھریلو سیزن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مردوں اور خواتین کی کرکٹ کے مختلف عمر گروپوں میں 1832 میچز منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جو ایک بہت بڑا تجربہ ہے۔
آئی پی ایل میں ہندوستانی امپائروں کے معیار کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ صرف ایک ہندوستانی، مینن، فی الحال آئی سی سی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں۔
زیادہ امپائروں کے اعلیٰ سطح تک پہنچنے کے بارے میں پوچھے جانے پر، بی سی سی آئی اہلکار نے کہا: "ہم ایلیٹ پینل پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں۔ ایلیٹ پینل میں انگلینڈ سے صرف تین، آسٹریلیا سے دو اور باقی سے صرف ایک امپائر ہیں۔ توجہ ہر سطح پر امپائرنگ کے معیار میں بہتری پر ہونی چاہیے۔