بدھ, جولائی 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت ہر دشمنانہ نظر کا پوری قوت سے جواب  دینے کے عزم پر قائم ہے:سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

نئی دہلی؍۱۴ جولائی

متعلقہ

’ عالمی برادری پاکستان کا احتساب کرے‘

 سیشن عدالت نے ایس ایس پی سرینگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم پر روک لگا دی

وزیر دفاع ‘راج ناتھ سنگھ نے منگل کو کہا کہ کرگل جنگ کے دوران بھارتی فوجیوں نے دشمن کے قبضے سے ہر چوٹی، پہاڑی اور بنکر کو واپس حاصل کیا تھا، اور یہ فتح اس امر کی دائمی علامت ہے کہ بھارت اپنی سرزمین، شناخت اور عزت پر پڑنے والی ہر دشمنانہ نظر کا پوری قوت سے جواب دینے کے عزم پر قائم ہے۔

سنگھ نے یہ بات نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل سے دراس (لداخ) کے کرگل وار میموریل تک موٹر سائیکل مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے موقع پر کہی۔ یہ مہم۱۹۹۹کے آپریشن وجے کی۲۷ ویں سالگرہ کی ملک گیر تقریبات کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

۱۳ روزہ  یادگاری مہم ’شوریہ وجے یاترا‘ میں۲۸ موٹر سائیکل سوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ دفاعی اہلکاروں کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

یہ مہم شمالی ہمالیہ کے دشوار گزار راستوں سے گزرتے ہوئے۱۹۰۰ کلومیٹر کا سفر طے کرے گی تاکہ۱۹۹۹ کی کرگل جنگ میں بھارت کو فتح دلانے والے بہادر سپاہیوں کی جرات، عزم اور عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔ اس مہم کا شعار’ ون رائیڈ، ون نیشن، ون سلیوٹ‘ رکھا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق، مہم کے دوران موٹر سائیکل سوار نیشنل وار میموریل کی مقدس مٹی سے بھرا ہوا ایک کلش اپنے ساتھ لے جائیں گے، جسے کارگل میں شہداء کی یاد میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا’’جب یہاں (نیشنل وار میموریل) کی مٹی دراس میں واقع کارگل وار میموریل کی مٹی سے ملے گی تو یہ قوم کی موجودہ نسل کے احترام اور ہمارے جانباز ہیروز کی بہادری کے سنگم کی علامت ہوگی‘‘۔انہوں نے ملک کے بہادر فوجیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جرات، صبر، نظم و ضبط اور بے مثال حب الوطنی کی ایسی سنہری داستان رقم کی جس کا آج بھی دنیا کی افواج مطالعہ کرتی ہیں اور اسے احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

سنگھ نے کہا’’تقریباً۲۰ ہزار فٹ کی بلندی اور منفی۴۰ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے والے درجہ حرارت میں ہمارے فوجیوں نے بے مثال جرات اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کیے۔ انہوں نے دشمن کے قبضے سے ہر چوٹی، پہاڑی اور بنکر کو واپس حاصل کیا اور ترنگے کی عزت برقرار رکھی‘‘۔

وزیر دفاع نے کہا’’کرگل کی فتح اس امر کی دائمی علامت ہے کہ بھارت اپنی سرزمین، شناخت اور عزت پر پڑنے والی ہر دشمنانہ نظر کا پوری طاقت سے جواب دینے کے عزم پر قائم ہے‘‘۔انہوں نے کرگل جنگ میں فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے تمام جانبازوں، خصوصاً پرم ویر چکر سے نوازے گئے کیپٹن وکرم بترا، لیفٹیننٹ منوج کمار پانڈے، صوبیدار میجر (اعزازی کیپٹن) یوگیندر سنگھ یادو (ریٹائرڈ) اور صوبیدار میجر (اعزازی کیپٹن) سنجے کمار (ریٹائرڈ) کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

سنگھ نے کہا کہ یہ عظیم سپاہی ملک کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور آنے والی نسلوں کو بھی ہمیشہ حوصلہ اور ترغیب دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ آپریشن وجے۱۹۹۹ میں پاکستان کی دراندازی کے بعد بھارت کی جانب سے شروع کی گئی محدود جنگ کا نام تھا، جبکہ کرگل وجے دیوس اسی آپریشن کی کامیاب تکمیل کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔

اس مہم کی ایک اہم خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس میں حاضر سروس فوجی افسران، سابق فوجیوں اور ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے شہری ایک ساتھ شریک ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا’’مختلف پس منظر، مختلف زبانیں اور مختلف روایات ہونے کے باوجود ایک ترنگا، ایک قوم اور اپنے ہیروز کے لیے مشترکہ احترام ہی ہمارے ملک کی اصل شناخت ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

Next Post

پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے۵۰سے زائد مویشی ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ عالمی برادری پاکستان کا احتساب کرے‘
اہم ترین

’ عالمی برادری پاکستان کا احتساب کرے‘

2026-07-15
 سیشن عدالت نے ایس ایس پی سرینگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم پر روک لگا دی
اہم ترین

 سیشن عدالت نے ایس ایس پی سرینگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم پر روک لگا دی

2026-07-15
 منشیات کے متاثرین کی بازآبادکاری وبحالی کی نئی اسکیم کا جائزہ
اہم ترین

 منشیات کے متاثرین کی بازآبادکاری وبحالی کی نئی اسکیم کا جائزہ

2026-07-15
جموں کشمیر میںجنوب مغربی مانسون کی آمد‘ شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

۱۸جولائی سے جموں و کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-07-15
 کشمیر کے سنگھاڑوں میں بھاری دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف، ڈل جھیل سب سے زیادہ آلودہ: تحقیق
اہم ترین

 کشمیر کے سنگھاڑوں میں بھاری دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف، ڈل جھیل سب سے زیادہ آلودہ: تحقیق

2026-07-15
 سانبہ میں انسدادِ تجاوزات   مہم، غیر قانونی تعمیرات منہدم
اہم ترین

 سانبہ میں انسدادِ تجاوزات  مہم، غیر قانونی تعمیرات منہدم

2026-07-15
 این سی کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال  ۸۳برس کی عمر میں انتقال کر گئے
اہم ترین

 این سی کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال ۸۳برس کی عمر میں انتقال کر گئے

2026-07-15
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے۵۰سے زائد مویشی ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.