پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نیتی آیوگ نے شانتی ایکٹ کے نفاذ پر مشاورتی اجلاس منعقد کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-12
in قومی خبریں
A A
بھارت کی تقریباً دس فی صد آبادی غریب نہیں رہی: نیتی آیوگ کی رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی، 11 جولائی (یواین آئی) نیتی آیوگ نے ریسرچ انسٹی ٹیوٹس اور انڈسٹری کے ماہرین کے ساتھ جمعہ کے روز ‘شانتی ایکٹ، 2025’ کے نفاذ پر ایک مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا۔
دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقدہ اس اجلاس میں حکومت، ریسرچ انسٹی ٹیوٹس اور انڈسٹری کے ماہرین، سربراہان اور پالیسی سازوں نے ایکٹ کے آپریشنل میکانزم پر غور و خوض کیا۔ اس مشاورتی اجلاس کی صدارت پروفیسر ابھے کرندیکر (ممبر، نیتی آیوگ) نے کی۔ اجلاس میں ایم او پی کے سکریٹری پنکج اگروال، سی ای اے کے چیئرمین گھنشیام پرساد، این ٹی پی سی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) گردیپ سنگھ، نیتی آیوگ کے پروگرام ڈائریکٹر انشو بھاردواج اور نیتی آیوگ کے مشیر راجناتھ رام بھی موجود تھے۔
تکنیکی مذاکرات میں ایکٹ کے مؤثر نفاذ کے لیے تین بنیادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی: قانون سازی اور ریگولیٹری فریم ورک، مالیات، انشورنس اور عوامی اعتماد، نیز مینوفیکچرنگ، آپریشنز اور صلاحیت سازی۔ اجلاس کے دوران شانتی ایکٹ 2025 کے تحت آئینی تقاضوں کی تکمیل کے طریقۂ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ اس بات پر بھی تبادلۂ خیال ہوا کہ ملکی مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو کس طرح فروغ دیا جا سکتا ہے۔
اجلاس کے دوسرے حصے میں، اسٹیک ہولڈرز (شراکت داروں) نے ایکٹ کے نفاذ میں تعاون کے لیے ضروری مالیاتی طریقہ کار اور خطرات سے نمٹنے کے فریم ورک (رسک مٹیگیشن فریم ورک) کا جائزہ لیا۔ گفتگو میں طویل مدتی پروجیکٹوں کے لیے موزوں انشورنس انتظامات کے ساتھ ساتھ ایٹمی توانائی (نیوکلیئر انرجی) کے پروجیکٹوں کے تئیں عوامی بیداری، کمیونٹی کے اعتماد اور وسیع تر قبولیت کو مضبوط کرنے کی حکمت عملیوں پر بھی غور کیا گیا۔
مرکزی توجہ آپریشنل مرحلے پر تھی، جس میں ملکی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مستحکم کرنے، آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانے اور نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ہنر مند افرادی قوت (اسکلڈ ورک فورس) تیار کرنے پر زور دیا گیا۔
اسٹیک ہولڈرز نے ان تینوں اہم شعبوں میں متنوع خیالات پیش کیے جو شانتی ایکٹ، 2025 کے نفاذ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کا تنوع نظمِ حکمرانی میں بھی جھلکتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Next Post

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.