جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

چڑھوا چوری معاملے میں بی جے پی ۔آر ایس ایس ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-05
in قومی خبریں
A A
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط

دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا

نئی دہلی، 04 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے رام مندر میں چندہ اور چڑھوا چوری میں حکومت پر چھوٹے ملازمین کو نشانہ بنا کرمعاملے کورفع دفع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنگین معاملہ ہے اور اس کی غیر جانبدارانہ جانچ کر کے قصورواروں کے خلاف کارروائی ضروری ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بھاجپا) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اس معاملے میں ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے۔
اتر پردیش اسمبلی میں کانگریس قانون ساز پارٹی کی لیڈر محترمہ آرادھنا مشرا نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ صرف دکھ کا اظہار کرنے سے آر ایس ایس اس مبینہ مہا پاپ سے خود کو الگ نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بتایا جانا چاہیے کہ کیا چمپت رائے، انل مشرا اور گوپال راؤ آر ایس ایس سے وابستہ نہیں ہیں۔ ان لوگوں کے بغیر چندہ چوری نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر اب تک ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر بی جے پی کے لیے طویل عرصے تک انتخابی موضوع رہا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مندر کی تعمیر کا راستہ ہموار ہوا۔ عدالت کی ہدایت پر حکومت کی نگرانی میں ٹرسٹ تشکیل دیا گیا تھا اس لیے حکومت اس معاملے میں اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔
محترمہ مشرا نے الزام لگایا کہ رام مندر میں چڑھاوا چوری سے پہلے زمین گھوٹالے کے الزامات بھی لگے تھے اور اب کروڑوں روپے کے چڑھاوا چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں چھوٹے ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا لیکن پورے واقعے کی جوابدہی طے کیے بغیر اعلیٰ سطح پر بیٹھے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ رام مندر کے چڑھاوا چوری میں ان چھوٹے ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں ٹرسٹ کے ذریعے ہی رکھا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی ملازمین تھے جن کی لسٹ خود ٹرسٹ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو دی تھی اور بینک نے ایجنسی کے ذریعے انہیں کام پر لگایا تھا۔ مطلب ٹرسٹ نے اپنی مرضی کے لوگوں کو اسٹیٹ بینک اور ایجنسی کے ذریعے وہاں کام پر لگایا۔ ان لوگوں کی نہ کوئی جانچ ہوئی اور نہ ہی ان کے بیک گراؤنڈ کے بارے میں پڑتال کی گئی۔ ایسے میں چڑھاوا چوری کے بعد ان چھوٹے ملازمین کی تو جانچ کی گئی لیکن اوپر بیٹھے بڑے لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ رام مندر میں چندہ چوری کا اتنا بڑا مہا پاپ ہوا ہے لیکن حیرت اس بات کی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس پر خاموش ہیں۔ کروڑوں روپے کے چڑھاوا چوری کے باوجود انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، محکمہ انکم ٹیکس اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) جیسی مرکزی ایجنسیاں سرگرم نظر نہیں آ رہی ہیں۔ ضرورت ہے کہ اس پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کر کے قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی اور آر ایس ایس اس معاملے سے خود کو الگ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سچ یہی ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ذمہ داری سے بچ کر نہیں نکل سکتے اور سچ سامنے لایا جانا ضروری ہے کیونکہ رام بھکت پورے معاملے کی سچائی جاننا چاہتے ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت نے پیاز کی قیمت خرید 250 روپے بڑھا کر 2,125 روپے فی کوئنٹل کی

Next Post

پریس کی آزادی تب ہی معنی خیز ہوتی ہے جب اس کا استعمال ہمت اور ذمہ داری کے ساتھ کیا جائے :رادھا کرشنن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط
قومی خبریں

آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط

2026-08-21
دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا
قومی خبریں

دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا

2026-08-21
ڈی آر آئی نے اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا، ہاتھی دانت سے بنی 54 نوادرات ضبط
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا، ہاتھی دانت سے بنی 54 نوادرات ضبط

2026-08-21
راجیو گاندھی کو 82 ویں یومِ پیدائش پر کانگریس لیڈران نے خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

راجیو گاندھی کو 82 ویں یومِ پیدائش پر کانگریس لیڈران نے خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-08-21
وزیراعظم مودی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

وزیراعظم مودی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-08-21
جے پی نڈا کو اسپتال سے ملی رخصت، ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا
قومی خبریں

جے پی نڈا کو اسپتال سے ملی رخصت، ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا

2026-08-21
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

آر ایس ایس کو ڈیڑھ ارب لوگوں کی سچائی جاننے کا حق کس نے دیا: راہل

2026-08-21
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس
اہم ترین

اسلام آباد اور نئی دہلی نے  ایک دوسرے کے ہائی  کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں

2026-08-21
Next Post
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات

پریس کی آزادی تب ہی معنی خیز ہوتی ہے جب اس کا استعمال ہمت اور ذمہ داری کے ساتھ کیا جائے :رادھا کرشنن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.