ہفتہ, اگست 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر مؤقف برقرار‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر مؤقف برقرار‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

 پاکستان کی دھمکیوں یا جارحانہ بیانات سے اس کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی‘ترجمان وزارت خارجہ کا بیان

’ معاہدہ پاکستان کی مسلسل دہشت گردی کی سرپرستی کے باعث معطل ہے‘سرحد پار دہشت گردی کی حمایت ترک کرے‘

متعلقہ

’نوجوان کاروباریوں کیلئے زراعت اگلا بڑا میدان‘

چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم

ویب ڈیسک

سرینگر/۳جولائی

            بھارت نے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کو معطل رکھنے کے اپنے فیصلے پر وہ بدستور قائم ہے اور پاکستان کی دھمکیوں یا جارحانہ بیانات سے اس کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

             بھارت نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت مکمل اور قابلِ اعتماد انداز میں ترک نہیں کرتا، اس وقت تک معاہدہ معطل ہی رہے گا۔

            بھارت نے اپریل۲۰۲۵ میں جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گرد حملے، جس میں۲۶ سیاح ہلاک ہوئے تھے، کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

            وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا’’سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارت کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ پاکستان کی مسلسل سرحد پار دہشت گردی کی سرپرستی کے جواب میں یہ معاہدہ معطل رکھا گیا ہے۔ پاکستان کو ناقابلِ واپسی اور قابلِ اعتماد انداز میں دہشت گردی کی حمایت ترک کرنا ہوگی‘‘۔

            بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی دریاؤں کی تقسیم کے نظام کے لیے خطرناک مثال بن سکتی ہے، تاہم نئی دہلی نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ پاکستان کی سرحد پار دہشت گردی کی پالیسی ہے۔

            دفاعی و تزویراتی ماہرین کے مطابق پاکستان خود اپنی پالیسیوں کے باعث اس معاملے میں مشکل صورتحال سے دوچار ہے، لیکن وہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجائے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

            اسی ہفتے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تسلیم نہیں کرتا اور اس کے نزدیک یہ معاہدہ بدستور مؤثر، قانونی اور قابلِ عمل ہے۔

            اسی تقریب میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے کے تناظر میں’جوہری آپشن‘کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر معاہدہ بحال کرانے کی تمام کوششیں ناکام ہو جائیں تو پاکستان کو جوہری آپشن پر بھی غور کرنا چاہیے۔ تاہم دفاعی ماہرین نے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

            بھارت گزشتہ برس بھی واضح کر چکا ہے کہ جب تک معاہدہ معطل رہے گا، وہ اس کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا پابند نہیں ہوگا۔ وزارتِ خارجہ نے جون۲۰۲۵ میں کہا تھا کہ کسی بھی ثالثی عدالت، خصوصاً ایسی عدالت جس کے قیام کو بھارت غیر قانونی قرار دیتا ہے، کو بھارت کے خودمختار فیصلوں کا جائزہ لینے کا اختیار حاصل نہیں۔

            واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ۱۹۶۰ میں عالمی بینک کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان طے پایا تھا، جس کے تحت دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاؤں کے پانی کی تقسیم کا نظام وضع کیا گیا تھا۔

            ادھر بھارت نے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی گمراہ کن مہم کو بخوبی سمجھتی ہے۔ اسی تناظر میں جاپان اور بھارت نے حال ہی میں ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان سے جنم لینے والی سرحد پار دہشت گردی کی سخت مذمت کی اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور مالی معاونت کے نیٹ ورک کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

            یہ مشترکہ بیان وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپانی ہم منصب کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے بعد جاری کیا گیا۔

            دریں اثنا، وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے افغانستان میں پاکستانی فضائی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد بے گناہ شہری مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ اور بڈگام سڑک حادثات میں باپ بیٹا سمیت تین ہلاک

Next Post

سیمی فائنل کی شکست سے سبق سیکھ کر مزید مضبوط بن کر لوٹیں گے: منڈلا ماشمبی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’وزیر اعظم پنڈتوں کی کشمیر واپسی کیلئے پر عزم‘
اہم ترین

’نوجوان کاروباریوں کیلئے زراعت اگلا بڑا میدان‘

2026-08-22
چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم
اہم ترین

چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم

2026-08-22
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’پاکستان کی ’مایوسی‘ پر تبصرے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ‘

2026-08-22
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

سری نگر کے پولو ویو میں وزیر اعلیٰ نے ’ویسٹ ٹو ونڈر‘ گارڈن کا افتتاح کیا

2026-08-22
۸۰ویںیوم آزادی پر ایل جی سنہا کی عوام کو مبارک باد‘کہا گزشتہ چند برسوں کے دوران یہاں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے
اہم ترین

سکیورٹی فورسز اکیلے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتیں:سنہا : ایل جی سنہا

2026-08-22
ڈی جی پی کا انسداد دہشت گرد ی کارروائیوں کا جائزہ
اہم ترین

پربھات کا شوپیاں میں ایس او جی  کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

2026-08-22
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

2026-08-22
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

کشتواڑ میں پوکسو ایکٹ کے  تحت گرفتاری کے بعد استاد معطل

2026-08-22
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

سیمی فائنل کی شکست سے سبق سیکھ کر مزید مضبوط بن کر لوٹیں گے: منڈلا ماشمبی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.