اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو حکومت چلانے کی صلاحیت کھوچکے ہیں: سابق اسرائیلی وزیراعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-02
in عالمی خبریں
A A
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار

 

تل ابیب، یکم جولائی (یو این آئی) اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ہی حکومت چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتہائی دائیں بازو کے وزرا اتمار بن گویر، بیزلیل سموٹریچ اور قدامت پسند مذہبی (حریدی) جماعتیں نیتن یاہو پر اثرانداز ہو چکی ہیں۔ براڈکاسٹر ماریو نوفل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نفتالی بینیٹ نے کہا کہ نیتن یاہو اپنی ہی حکومت نہیں چلا سکتے، کیونکہ بن گویر، سموٹریچ اور حریدی جماعتیں انہیں کنٹرول کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی حکومت میں ایسے افراد کو کبھی جگہ نہ دیتا جو بن گویر اور سموٹریچ جیسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں۔ میں تو ابتدا ہی میں بن گویر کو اپنی کابینہ کا حصہ نہ بناتا۔ اگر میری حکومت کا کوئی وزیر اس نوعیت کا بیان دیتا تو میں فوری طور پر اسے تنبیہ کرتا لیکن نیتن یاہو اب ایسا نہیں کرسکتے، کیونکہ وہ اپنی حکومت برقرار رکھنے کے لیے انہی جماعتوں پر انحصار کرتے ہیں۔نفتالی بینیٹ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ عالمی سطح پر اسرائیل کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق اس کی وجہ بیرونی پروپیگنڈا یا جانبدار میڈیا نہیں بلکہ حکومتی طرزِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا کے بیانات اور اقدامات اسرائیل کی عالمی ساکھ کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں، جبکہ حکومت نے مؤثر عوامی سفارت کاری (پبلک ڈپلومیسی) پر بھی کوئی توجہ نہیں دی۔
سابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ، لبنان اور ایران کے محاذ پر طویل عرصے تک جاری رہنے والی جنگیں اسرائیل کے روایتی عسکری نظریے کے خلاف ہیں اور ان سے ملک کے وسائل پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کا عسکری نظریہ نہیں ہے۔ اگر جنگ ناگزیر ہو تو اسے تیزی اور بھرپور انداز میں لڑنا چاہیے، کامیابی حاصل کر کے جلد از جلد خطے کو مستحکم کرنا چاہیے لیکن جب جنگ کو غیر ضروری طور پر طویل کر دیا جائے تو اس سے معیشت کمزور ہوتی ہے اور ریزرو فوج پر بھی بھاری بوجھ پڑتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشان کشن دنیا کے نمبر ون ٹی-20 بلے باز، ٹیسٹ میں بمراہ اور ٹریوس ہیڈ کا راج

Next Post

برطانیہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر سڑکیں پگھلنے لگ جاتی ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس
عالمی خبریں

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

2026-08-22
یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار
عالمی خبریں

یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار

2026-08-22
عالمی کمپنیاں اسرائیل کے ‘ای 1’ منصوبے میں شرکت سے گریز کریں :فلسطین
عالمی خبریں

عالمی کمپنیاں اسرائیل کے ‘ای 1’ منصوبے میں شرکت سے گریز کریں :فلسطین

2026-08-22
عالمی خبریں

2026-08-22
ایران نے خود کو ایک ناقابل تسخیر طاقت ثابت کیا ہے: عراقچی
عالمی خبریں

ایران کے خلاف امریکی اقتصادی کارروائی مزید بڑی شکست کا باعث بنے گی: عراقچی

2026-08-21
بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے

2026-08-21
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا
عالمی خبریں

اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا

2026-08-21
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
عالمی خبریں

شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی

2026-08-21
Next Post
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ

برطانیہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر سڑکیں پگھلنے لگ جاتی ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.