منگل, اکتوبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امرناتھ یاترا سے قبل سیکورٹی;  ایجنسیوں کی فل اسکیل موک

 ڈرل، حفاظتی انتظامات کا عملی جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
امرناتھ یاترا سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی ایریا ڈومینیشن مشق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۳۰ جون

                شری امرناتھ یاترا سے قبل سیکورٹی ایجنسیوں نے منگل کے روز تمام متعلقہ اداروں کی شمولیت سے ایک جامع فل اسکیل موک ڈرل (فرضی مشق) کا انعقاد کیا تاکہ یاترا کے لیے وضع کیے گئے کثیر سطحی حفاظتی نظام کی مؤثریت کا عملی جائزہ لیا جا سکے۔

                پولیس نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد تمام سیکورٹی اہلکاروں کی تیاری، باہمی رابطے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔

متعلقہ

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

                ۵۷ روزہ سالانہ شری امرناتھ یاترا کا آغاز۳  جولائی کو ہوگا۔ یاتری۳۸۸۰ میٹر بلند مقدس امرناتھ غار تک دو راستوں سے روانہ ہوں گے، جن میں ضلع اننت ناگ کا روایتی۴۸ کلومیٹر طویل ننون۔پہلگام راستہ اور ضلع گاندربل کا نسبتاً مختصر مگر دشوار گزار۱۴ کلومیٹر طویل بالتل راستہ شامل ہے۔ یاتریوں کا پہلا قافلہ۲ جولائی کو جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے روانہ ہوگا۔

                آئی جی پی کشمیر زون وی کے بردی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس نے یاترا کے لیے کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات نافذ کیے ہیں۔

                بردی نے کہا’’ہم فل ڈریس ریہرسل اور موک ڈرل کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ تمام سیکورٹی اہلکار اپنے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے مکمل طور پر واقف ہوں۔ اگر کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال پیش آتی ہے تو تمام سیکورٹی فورسز اس سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں‘‘۔

                بردی نے کہا کہ علاقے کی نگرانی کے لیے بلند مقامات پر خصوصی نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کا فوری پتہ چلایا جا سکے اور بروقت کارروائی ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

                آئی جی پی کشمیر کے مطابق اس مرتبہ بھی جموں و کشمیر پولیس نے یاترا کے تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کا ایک مربوط نیٹ ورک نصب کیا ہے، جن میں چہرہ شناخت (ریکگنیشن) کی جدید سہولت موجود ہے۔ اگر کوئی مشتبہ شخص یا عنصر نظام میں داخل ہوتا ہے تو یہ کیمرے فوری طور پر اس کی نشاندہی کریں گے، جس کے بعد تعینات سیکورٹی اہلکار فوری کارروائی کر سکیں گے۔

                قدرتی آفات سے متعلق خدشات پر بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ بالائی علاقوں میں موسمی تبدیلیوں اور قدرتی خطرات کے پیش نظر بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

                بردی نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) جموں و کشمیر پولیس، نیم فوجی دستوں اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے ساتھ مشترکہ مشقیں منعقد کرتی ہے، جن میں لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودوں اور گلیشیئر سے متعلق حساس مقامات کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ انہی جائزوں کی بنیاد پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی موسمی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

                آئی جی پی نے یاتریوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سفری اوقات اور ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

                انہوں نے کہا’’میری تمام یاتریوں سے گزارش ہے کہ روانگی سے قبل مقررہ اوقات اور کٹ آف ٹائمنگ سے ضرور آگاہ رہیں اور اسی کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔ اس کا مقصد یاتریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بلا رکاوٹ اور محفوظ سفر کر سکیں‘‘۔

                ادھر ایس ایس پی سری نگر جی وی سندیپ چکرورتی نے بتایا کہ سری نگر پولیس نے سول محکموں، سیکورٹی ونگ، ٹریفک پولیس، نیم فوجی دستوں، محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور دیگر متعلقہ اداروں کے اشتراک سے ایک جامع موک ڈرل انجام دی۔

                چکرورتی نے کہا’’اس مشق کا بنیادی مقصد ہماری سیکورٹی فورسز کی ہنگامی ردعمل، تیاری اور باہمی رابطے کے نظام کا عملی جائزہ لینا ہے۔ آج سری نگر کے مختلف اہم مقامات پر مختلف فرضی حالات پیدا کرکے ان سے نمٹنے کی مشق کی جا رہی ہے، جس سے ہماری تیاری، رابطہ کاری اور ردعمل کی صلاحیت کا حقیقی اندازہ ہوگا۔‘‘

۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ میں دہشت گردوں کا معاون: گرفتار‘دراندازی میں مدد دینے کا الزام

Next Post

سری نگر اور گلمرگ کے درمیان شام۵ بجے کے بعد سیاحتیگاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘
اہم ترین

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

2026-10-18
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
اہم ترین

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

2026-10-18
 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
اہم ترین

 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-10-18
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

عوام کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی ‘ جواب دہی یقینی بنانے پر زور

2026-10-18
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

 کشتواڑ میں نابالغ لڑکی کی موت کیس میں فرد جرم داخل

2026-10-18
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

جموں میں مبینہ منشیات فروش  گرفتار‘۳۸۵گرام ہیروئن برآمد

2026-10-18
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

مرکز نے لداخ کی پہاڑی  ترقیاتی کونسلوں کے ڈھانچے  اور انتخابی قواعد میں ترمیم کر دی

2026-10-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
Next Post
گلمرگ گنڈولا بچاؤ آپریشن مکمل

سری نگر اور گلمرگ کے درمیان شام۵ بجے کے بعد سیاحتیگاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.