بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم عاشورہ‘ لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کا حضرت امام حسینؑ اور  شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
شری امر ناتھ یاترا:سنہا کی صدار میں بورڈ میٹنگ ‘پرتھم پوجا ۲۹ جون کو ہو گی 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

(ویب ڈیسک)

سرینگر؍۲۵ جون

متعلقہ

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

     جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے یومِ عاشورہ، دسویں محرم الحرام، کی آمد کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور ان کے وفادار رفقا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعۂ کربلا حق، انصاف اور انسانی وقار کے تحفظ کی ایک ابدی مثال ہے۔

     اپنے خصوصی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے کربلا میں جو عظیم قربانیاں پیش کیں، وہ پوری انسانیت کے لیے ہمیشہ رہنمائی کا سرچشمہ رہیں گی۔ ان قربانیوں نے حق، انصاف اور انسانی عظمت کے اعلیٰ ترین اصولوں کو زندہ رکھا‘‘۔

     سنہا نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان آفاقی اقدار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور ایک پرامن، ترقی یافتہ، انصاف پر مبنی اور مساوات پر قائم معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔

     دریں اثنا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حق، انصاف اور صداقت کی سربلندی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں، جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

     اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سانحۂ کربلا ظلم و جبر کے خلاف جرات، استقامت اور مزاحمت کی لازوال علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہلِ بیتؑ اور رفقا کے ہمراہ ایمان، عدل، رحم دلی اور انسانی وقار کی خاطر عظیم ترین قربانی پیش کر کے اعلیٰ انسانی اقدار کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔

     عمر عبداللہ نے کہا’’کربلا کا پیغام زمان و مکان کی حدود سے ماورا ہے۔ یہ انسانیت کو ظلم کے سامنے ڈٹ جانے، اخلاقی اقدار کی پاسداری کرنے اور ہر حال میں حق و صداقت کا ساتھ دینے کی تلقین کرتا ہے‘‘۔

     وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی تعلیمات اور ان کی عظیم قربانی آج بھی پوری دنیا کے انسانوں کے لیے امید، رہنمائی، ایثار، دیانت داری اور انصاف کے لیے ثابت قدم رہنے کا سرچشمہ ہے۔

     عمرعبداللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہدائے کربلا کی پیش کردہ لازوال اقدار کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں اور معاشرے میں امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

     اس موقع پر عمر عبداللہ نے عاشورہ کے موقع پر عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں دائمی امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہدائے کربلا کے بلند درجات اور تمام لوگوں کی سلامتی، خیر و عافیت اور فلاح و بہبود کے لیے بھی دعا کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ایم شری گورنمنٹ سیکنڈری اسکول لہر وال پورہ میں’ بیگ لیس ڈے‘ روایتی کھیلوں کے تہوار کے طور پر منایا گیا

Next Post

’حکومت نے جموں و کشمیر میں۲۵ ہزار بیک ڈور تقرریاں کیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت
اہم ترین

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت

2026-08-12
’یہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہےُ
اہم ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

2026-08-12
یومِ آزادی سے قبل وادی بھر میں ترنگا ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری
اہم ترین

یومِ آزادی سے قبل وادی بھر میں ترنگا ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری

2026-08-12
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

بھتہ خوری کےالزام میں بی جے پی ضلع صدر کیخلاف کیس درج

2026-08-12
معشوقہ کے شوہر کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کیلئے عاشق نے اس کے گھر منشیات بھیج دیں 
اہم ترین

معشوقہ کے شوہر کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کیلئے عاشق نے اس کے گھر منشیات بھیج دیں 

2026-08-12
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
اہم ترین

صدرِ جمہوریہ کی ’وندے ماترم‘ کی توہین  کو جرم قرار دینے والے بل کو منظوری

2026-08-12
پٹواری۱۰ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی
اہم ترین

۳ لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں سابق پٹواری کیخلاف

2026-08-12
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

ڈوڈہ میں پہاڑ پر چڑھتے ۴ مشتبہ دہشت گرد نظر آئے‘ فوج کاتلاشی آپریشن شروع

2026-08-12
Next Post
’حکومت نے جموں و کشمیر میں۲۵ ہزار بیک ڈور تقرریاں کیں‘

’حکومت نے جموں و کشمیر میں۲۵ ہزار بیک ڈور تقرریاں کیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.