بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

غلطی سے پاکستانی فضائی  حدود میں داخل ہوا ایئر انڈیا کا طیارہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

نئی دہلی؍۲۴ جون

متعلقہ

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

            ٹاٹا گروپ کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا ایک طیارہ پیر کی شب غلطی سے کچھ دیر کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا، تاہم اس کا احساس ہوتے ہی طیارے کو فوراً واپس ہندوستانی حدود کی جانب موڑ دیا گیا۔

            ایئر انڈیا کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ۲۲ جون کو پرواز نمبر AI-479 دہلی سے امرتسر پہنچی تھی۔ لینڈنگ سے قبل فضائی ٹریفک کی وجہ سے طیارے کو اطراف کے علاقے میں چکر لگانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اسی دوران طیارہ مختصر وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔

            ذرائع کے مطابق اس وقت امرتسر ہوائی اڈے پر فضائی آمد و رفت کافی زیادہ تھی، جس کے باعث لینڈنگ کے منتظر تمام طیاروں کو’ہولڈ‘ کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ ایسی صورتحال میں طیارے مخصوص فضائی حدود میں چکر لگاتے رہتے ہیں۔ عملے کو جب معلوم ہوا کہ طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو چکا ہے تو اسے فوراً واپس ہندوستانی فضائی حدود کی طرف موڑ دیا گیا۔

            ذرائع نے بتایا کہ امرتسر ہوائی اڈہ پاکستان کی سرحد کے انتہائی قریب واقع ہے، اس لیے بعض اوقات غیر ارادی طور پر اس نوعیت کے واقعات پیش آ جاتے ہیں۔

            ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کی اطلاع متعلقہ ضابطہ ساز اداروں کو دے دی گئی ہے اور کمپنی نے داخلی سطح پر بھی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں اور عملے کی سلامتی ایئر انڈیا کی اولین ترجیح ہے۔

            قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔ اس کے باوجود خراب موسم یا ہنگامی حالات میں دونوں ممالک بعض اوقات خصوصی اجازت دیتے رہے ہیں۔ رواں ماہ فلائی جناح کی ایک پرواز اور مئی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایک پرواز کو ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مضبوط عزم اور شہری مرکزیت پر مبنی طرزِ حکمرانی کے مقصد کے ساتھ قوم کی تعمیر کے لیے خود کو وقف کریں نوجوان افسران: مودی

Next Post

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت
اہم ترین

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت

2026-08-12
’یہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہےُ
اہم ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

2026-08-12
یومِ آزادی سے قبل وادی بھر میں ترنگا ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری
اہم ترین

یومِ آزادی سے قبل وادی بھر میں ترنگا ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری

2026-08-12
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

بھتہ خوری کےالزام میں بی جے پی ضلع صدر کیخلاف کیس درج

2026-08-12
معشوقہ کے شوہر کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کیلئے عاشق نے اس کے گھر منشیات بھیج دیں 
اہم ترین

معشوقہ کے شوہر کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کیلئے عاشق نے اس کے گھر منشیات بھیج دیں 

2026-08-12
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
اہم ترین

صدرِ جمہوریہ کی ’وندے ماترم‘ کی توہین  کو جرم قرار دینے والے بل کو منظوری

2026-08-12
پٹواری۱۰ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی
اہم ترین

۳ لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں سابق پٹواری کیخلاف

2026-08-12
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

ڈوڈہ میں پہاڑ پر چڑھتے ۴ مشتبہ دہشت گرد نظر آئے‘ فوج کاتلاشی آپریشن شروع

2026-08-12
Next Post
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.