بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’مودی حکومت کے۱۲ سال ترقی اور ورثے کے حسین امتزاج کا دور رہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’مودی حکومت کے۱۲ سال ترقی اور ورثے کے حسین امتزاج کا دور رہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

رام مندر، کاشی وشوناتھ کاریڈور اور مہاکال لوک کے ساتھ فلاحی اسکیموں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے ملک کو نئی رفتار دی:شاہ

ایجنسیز

متعلقہ

’کابینہ میں توسیع ۱۵ ؍اگست کے بعد ہو گی ‘

بڈگام میں مبینہ منشیات فروش کی ۴ کروڑ کی جائیداد ضبط

نئی دہلی؍۱۸ جون

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ۱۲ برس ترقی اور ثقافتی ورثے کے حسین امتزاج کا سنہری دور ثابت ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں امت شاہ نے کہا، ’’مودی حکومت کے۱۲ سال ترقی اور ورثے کے سنگم کا سنہری دور رہے ہیں۔ ان برسوں میں ایک طرف شری رام مندر، کاشی وشوناتھ کاریڈور اور اجین کے مہاکال لوک جیسے عظیم منصوبے مکمل ہوئے، تو دوسری جانب پردھان منتری آواس یوجنا، آیوشمان بھارت، انا بھنڈار، عالمی معیار کے رابطہ نظام، بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور ’میک اِن انڈیا‘ جیسی اسکیموں نے ملک کی ترقی کو بے مثال رفتار بخشی ہے۔‘‘

امت شاہ کا یہ بیان اس موقع پر سامنے آیا جب مرکزی حکومت نے ’’وکاس بھی، وراثت بھی‘‘ کے موضوع کے تحت گزشتہ۱۲برسوں میں شروع کی گئی مختلف پہلوں اور منصوبوں کو اجاگر کیا۔

حکومتی بیان کے مطابق ان برسوں کے دوران ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ، فروغ اور ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی اور ورثے کے تحفظ کو قومی ترقی کے وسیع تر اہداف کے ساتھ جوڑا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایک کروڑ تاریخی ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن‘۶۶۸ قدیم نوادرات کی وطن واپسی، قبائلی آزادی پسندوں کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے۱۱عجائب گھروں کا قیام اور۱۱ ہندوستانی زبانوں کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینا اہم اقدامات میں شامل ہیں۔

حکومت کے مطابق تاریخی مقامات، مندروں اور یادگاروں کی بحالی، زائرین کے لیے بہتر سہولیات، ورثہ شہروں کی ترقی اور مذہبی سیاحتی راستوں کی توسیع کے لیے بھی مختلف منصوبے نافذ کیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان کی یادگاریں، نوادرات، مخطوطات اور تاریخی مقامات نسل در نسل منتقل ہونے والے مشترکہ ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں۔۲۰۱۴ کے بعد حکومت نے ان اثاثوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے اور انہیں سیاحت، روزگار، معاشی ترقی اور ثقافتی سفارت کاری کے ساتھ جوڑا۔

حکومت نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کو قومی ترقی کے عمل کا حصہ بنایا گیا۔ اس ضمن میں۶۶۸ سے زائد چوری شدہ نوادرات کی واپسی، کاشی وشوناتھ کاریڈور اور شری رام جنم بھومی مندر جیسے روحانی و مذہبی ڈھانچوں کی تعمیر اور ہندوستانی روایات کو عالمی سطح پر شناخت دلانے کی کوششوں کو نمایاں کامیابیوں کے طور پر پیش کیا گیا۔

بیان کے مطابق مخطوطات کی ڈیجیٹلائزیشن، مذہبی سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور سیاحتی رابطوں میں بہتری جیسے اقدامات مستقبل کی نسلوں کے لیے ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے مقصد سے انجام دیے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعلیٰ کا کھیر بھوانی کا دورہ‘ سالانہ میلے کے انتظامات کا جائزہ

Next Post

امرناتھ یاترا کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

’کابینہ میں توسیع ۱۵ ؍اگست کے بعد ہو گی ‘

2026-08-11
سرینگر میں ۵ء۶۰کروڑ   روپے مالیت کی۸غیر   منقولہ جائیدادیں ضبط
اہم ترین

بڈگام میں مبینہ منشیات فروش کی ۴ کروڑ کی جائیداد ضبط

2026-08-11
’یومِ آزادی کی تقریبات‘سخت سکیورٹی اور نگرانی یقینی بنا یا جائے‘
اہم ترین

’یومِ آزادی کی تقریبات‘سخت سکیورٹی اور نگرانی یقینی بنا یا جائے‘

2026-08-11
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

پاک زیر قبضہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی

2026-08-11
’لوگ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں‘سری نگر پولیس کی عوام سے اپیل
اہم ترین

پارلیمانی پینل کی جموں و کشمیر کے سیاحتی مقامات پر مربوط سکیورٹی کا مطالبہ

2026-08-11
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

سوشل میڈیا پر مبینہ بنیاد پرست  تشہیر کے الزام میںدو افراد کو گرفتار

2026-08-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

بانڈی پورہ میں ۱۲ سالہ بچی سے  مبینہ جنسی زیادتی، دو افراد گرفتار

2026-08-11
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

اونتی پورہ میں بُلٹ پروف گاڑی کا  ٹائر پھٹنے سےتین پولیس اہلکار زخمی

2026-08-11
Next Post
امرناتھ یاترا کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ

امرناتھ یاترا کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.